اردو

urdu

ETV Bharat / state

حکومت کی پابندی کے باوجود جمنا میں مورتی وسرجن

دارالحکومت دہلی میں اس بار نوراتری کے موقع پر دہلی حکومت کی جانب سے جمنا ندی میں مورتی وسرجن پر پابندی عائد کی گئی تھی، لیکن اس کے باوجود لوگوں نے مورتی وسرجن کیا۔

By

Published : Oct 16, 2021, 6:54 PM IST

despite delhi govt ban, devotees immerse idols in yamuna
حکومت کی پابندی کے باوجود جمنا میں مورتی وسرجن

پورے ملک میں نوراتری کا اختتام وجے دشمی کے ساتھ ہوگیا۔ ہندو عقیدت مند نوراتری کے نو دنوں تک بڑی عقیدت کے ساتھ پوجا کرتے ہیں۔ آخری دن مورتی کا وسرجن ایک بڑا مسئلہ رہتا ہے۔

اس بار دہلی حکومت نے جمنا میں وسرجن پر پابندی لگادی تھی لیکن اس کے باوجود لوگوں نے حکومت کی تمام بندشوں کو نظرانداز کرتے ہوئے جمنا میں مورتی کا وسرجن کیا۔ یہی وجہ ہے کہ جمنا ندی کے کنارے لمبی لائن لگ گئی۔ جمعہ کی صبح سے ہی یہاں لوگوں کے آنے کا عمل شروع ہو گیا تھا۔


دارالحکومت دہلی میں کورونا کے مار سے ابھی ٹھیک سے لوگ سنبھل بھی نہیں پائے تھے کہ آلودگی نے نیند حرام کردی۔ حکومت نے بھی اس بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ حکومت نے جمنا ندی می مورتی وسرجن پر پابندی عائد کی تھی، لیکن جمنا کے کنارے انتظامات کی کمی دیکھی گئی۔ یہاں کسی بڑے حادثے کا خطرہ بھی ہے اور پوجا پاٹ کے سامان کی وجہ سے پانی میں آلودگی بھی بڑھ رہی ہے، جمنا ندی آلودہ ہو رہی ہے۔ دہلی حکومت کی پابندی اور مہم اس بار ناکام نظر آئی۔


ضرورت اس بات کی ہے کہ خاص دنوں میں انتظامیہ کی جانب سے جمنا کے کنارے ٹھوس انتظامات کیے جائیں، تاکہ جمنا آلودہ نہ ہو اور ہر سال ہونے والے حادثات کو بھی مکمل طور پر روکا جا سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details