آئی لیگ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرنے والے دارالحکومت دہلی کے سودیوا دہلی ایف سی نے آج دہلی سیکریٹریٹ میں نائب وزیر اعلیٰ اور دہلی کے وزیر تعلیم منیش سسودیا کی موجودگی میں اپنا آفیشیل لوگو لانچ کیا۔
سودیوا دہلی ایف سی کے صدر انوج گپتا اور نائب صدر مسٹر وجئے ہیکری نے لوگو پیش کیا۔ نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے کہا کہ دہلی حکومت کا خواب اور وژن ہے کہ نوجوانوں کو کھیلوں کے میدان میں ترقی کے لیے عالمی معیار کی سہولیات اور تربیت فراہم کی جائے۔
منیش سسودیا نے سودیوا فٹبال کلب کا نیا لوگو لانچ کیا منیش سسودیا نے کہا کہ 'اگر ہم یہ کرتے ہیں تو پھر ہمارا اسپورٹس ٹیلنٹ دارالحکومت میں مزید اعزازات لانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا'۔
نئے لوگو کے لانچنگ کے موقع پر سودیوا دہلی ایف سی کے صدر مسٹر انوج گپتا نے کہا کہ 'مجھے بہت خوشی اور فخر ہے کہ دہلی حکومت نے سودیوا دہلی ایف سی کی حمایت کی اور اعتماد کا مظاہرہ کیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ دہلی کا کلب ہونے کی وجہ سے ہم نہ صرف ٹیلنٹ کو فروغ دیں گے بلکہ ہم دہلی کے ٹیلنٹ کو اعلیٰ سطح پر بھی فروغ دیں گے'۔
ہمارا مقصد فٹ بال میں مخصوص تعلیم و تربیت فراہم کرنا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ مستقبل میں کھلاڑی وسیع تر مواقع کے لیے بہتر طریقے سے تیار رہیں اور ناکامیوں سے نمٹنے کے طریقے پر بھی عبور حاصل کریں۔