قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا کے بعد اب ڈینگو نے قہر مچانا شروع کردیا ہے۔ اس بار ڈینگو نے سارے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ پیر کے روز جاری رپورٹ کے مطابق اس سال دہلی میں ڈینگو کے 5277 معاملے سامنے آئے ہیں، جبکہ اس بیماری سے اب تک 9 اموات ہوچکی ہیں۔ علاوہ ازیں ایک ہفتے میں 2569 ڈینگو کے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق 13 نومبر تک ڈینگو کے 5277 معاملے سامنے آئے ہیں جو 2015 کے بعد سب سے زیادہ ہیں۔ جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن کے ذریعہ پیر کو جاری رپورٹ کے مطابق اس سیزن میں 13 نومبر تک 2077 ڈینگو کے معاملے درج کیے گئے ہیں جو 2015 کے بعد سے ایک سال میں درج کیے گئے سب سے زیادہ معاملے ہیں۔