اردو

urdu

ETV Bharat / state

یومیہ مزدوروں کی دہلی حکومت سے فریاد - دہلی شمالی علاقے براری میں روزانہ مزدوری

کوروناوئرس سے بچاؤ کے پیش نظر پورے ملک میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا ہے، جس کا شکار سب سے زیادہ یومیہ مزدور ہوئے ہیں۔

دہلی حکومت کھانا دے یا گھر بھیج دے
دہلی حکومت کھانا دے یا گھر بھیج دے

By

Published : Mar 27, 2020, 4:52 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی شمالی علاقے براڑی میں روزانہ مزدوری کرنے والے مزدوروں کی ایک بڑی تعداد پچھلے دو دن سے بھوک کی جنگ لڑرہی ہے۔

دہلی حکومت کھانا دے یا گھر بھیج دے

مزدوروں کا کہنا ہے کہ 'جنتا کرفیو' کے دن سے ان کی روزانہ کی روزی روٹی رک گئی ہے، گذشتہ دو دن سے کسی نے کچھ بھی نہیں کھایا ہے۔ ان سینکڑوں مزدوروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے لیے فوری طور پر کھانے کا انتظام کیا جائے، کیونکہ یہ لاک ڈاؤن کے دوران باہر نہیں جاسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ دہلی کے براری کے علاقے واقع 'وششٹھ انکلیو' میں رہائش پذیر یہ سینکڑوں مزدور پوروانچل کے رہنے والے ہیں، جو یومیہ مزدوری کی وجہ سے یہاں رہتے ہیں، اور ان کے کام گذشتہ 22 مارچ سے بند ہیں۔

قومی دارالحکومت دہلی شمالی علاقے براری میں روزانہ مزدوری کرنے والے مزدوروں کی ایک بڑی تعداد پچھلے دو دن سے بھوک کی جنگ لڑرہی ہے

انہوں نے کہا کہ کام بند ہونے کی وجہ ان کے پاس نہ پیسے ہیں اور نہ ہی کھانے کے لیے کوئی سامان موجود ہے۔

اب ان کی حالت ایسی ہے کہ وہ 21 دن کے لاک ڈاؤن میں باہر بھی نہیں نکل سکتے، اور نہ ہی ان کے پاس کچھ بھی موجود ہے کہ وہ اپنی بھوک مٹاسکیں، سینکڑوں مزدور ایسے ہیں جو گذشتہ ایک یا دو دن سے بھوک سے تڑپ رہے ہیں۔

کوروناوئرس سے بچاؤ کے پیش نظر پورے ملک میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا ہے، جس کا شکار سب سے زیادہ یومیہ مزدور ہوئے ہیں

یومیہ مزدوردہلی حکومت سے مدد کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ان کا کہننا ہے کہ حکومت کھانے کا انتظام کرے، اگر کھانے کا انتظام نہیں کرسکتی تو انھیں ان کے گھر بھیج دے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details