کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں مسلم خواتین کے حجاب پر سوال اٹھائے جانے کے خلاف سرکردہ شخصیات کے ردعمل کا سلسلہ جاری ہے۔ پرانی دہلی کی معروف معمر سماجی شخصیت محمد یامین نے کہا کہ حجاب کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت مدعا بنایا جا رہا ہے، ملک میں مدعے بے شمار ہیں لیکن ووٹ کا فائدہ حاصل کرنے کے لیے اسے ہوا دی جارہی ہے، پردہ تمام مذاہب میں کیا جاتا ہے لیکن صرف سیاست کے لیے مسلم لڑکیوں کے حجاب پہننے پر سوال اٹھانا یہ سراسر غلط ہے۔ Delhi's Social Workers Reaction on Hijab
72 سالہ محمد یامین نے کہا کہ پانچ ریاستوں میں الیکشن کے مدنظر اس طرح کے مسئلے اٹھائے جارہے ہیں تاکہ ایک خاص پارٹی کو فائدہ پہنچے۔
انہوں نے کہا کہ ایک کمیونٹی کو ٹارگیٹ بناکر وہ بھی صرف پردہ یعنی حجاب پر سوال اٹھانا ٹھیک نہیں ہے۔