اردو

urdu

ETV Bharat / state

تغلق دور میں تعمیر کیا گیا تاریخی پل خستہ حالی کا شکار

ملک کے دارالحکومت دہلی کا سب سے پرانا و تاریخی پل اب کھنڈر میں تبدیل ہوتا جارہا ہے دہلی کے اس تاریخی ورثے کو بچانے کے حکومت کے دعوے اور وعدے اب کھوکھلے ثابت ہورہے ہیں۔

تغلق دور میں تعمیر کیا گیا تاریخی پل خستہ حالی کا شکار
تغلق دور میں تعمیر کیا گیا تاریخی پل خستہ حالی کا شکار

By

Published : Mar 9, 2020, 2:40 PM IST

دہلی کے وزیر آباد کے علاقے میں واقع یہ پل انتہائی خستہ حالت میں ہے اور اس کی دیکھ ریکھ میں انتطامیہ پوری طرح سے غافل ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ دہلی کا سب سے پہلا پل ہے جسے فروز شاہ تغلق نے سنہ 1351 میں تعمیر کروایا تھا لیکن اب یہ تاریخی ورثہ اپنی بربادی پر آنسو بہارہا ہے۔

فیروز شاہ تغلق نے یہ پل اس لیے تعمیر کروایا تھا کہ اس دور میں نالوں کا گندا پانی یمنا ندی میں نہ جاسکے اور اس پل کے سبب یمنا ندی کا پانی آلودہ نہ ہو لیکن اب اس پل کے نیچے سے پوری دہلی کا گندا پانی یمنا ندی میں جارہا ہے۔

تغلق دور میں تعمیر کیا گیا تاریخی پل خستہ حالی کا شکار

فروز شاہ تغلق کے ذریعے سنہ 1351 میں پل کی تعمیر کا آغاز کیا گیا اور سنہ 1388 میں یہ پل بن کر تعمیر ہوا اور گزشتہ سات دہائیوں سے یہ پل عام لوگوں کے زیر استعمال ہے۔

یہ پل وزیر آباد کے لوگوں کے لیے کافی اہمیت کا حامل ہے لیکن اب اس پل کی خستہ حالت کے سبب کبھی بھی کوئی بڑا حادثہ ہونے کا خدشہ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details