اردو

urdu

ETV Bharat / state

'دہلی والوں پر منحصر ہے کہ وہ مجھے بھائی مانتے ہیں یا دہشت گرد'

دارالحکومت دہلی کے وزیراعلی اروند کجریوال نے پارٹی دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے رہنماوں نے کہا کہ اروندر کجریوال دہشت گرد ہیں۔

دہلی کے وزیراعلی اروند کجریوال
دہلی کے وزیراعلی اروند کجریوال

By

Published : Jan 30, 2020, 7:15 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 1:46 PM IST


وزیراعلی نے اپنے کام کو بتاتے ہوئے کہا کہ کیا تعلیم اور صحت کا انتظام کرنے والا دہشت گرد ہے؟ کیا بزرگوں کو تیرتھ یارترا پر بھیجنے والا دہشت گرد ہے؟ کیا شہیدوں کے اہل خانہ کا خیال رکھنے والا دہشت گرد ہوتا ہے؟

دہلی کے وزیراعلی اروند کجریوال

انہون نے کہا کہ میں نے کھڑک پور آئی آئی ٹی سے تعلیم حاصل کی، میں چاہتا تو وطن کو چھوڑ کر باہر جا سکتا تھا لیکن میں نے ملک میں رہ کر ملک کی خدمت کی، بڑے بڑے بدعنوانی کے کیسز کا انکشاف کیا، کیا کوئی دہشت گرد ایسا کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں ڈائبٹیز کا مریض ہوں لیکن اس کے باوجود میں نے دو مرتبہ بدعنوانی کے خلاف دھرنے کیا، جان پر بازی لگائی، مجھے ہر طرح سے پریشان کرنے کی کوشش کی گئی، میری گھر سے دفتر تک ہر جگہ چھاپہ ماری کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ کل جب میں گھر پہنچا تو میری والدہ کافی ناراض تھیں انکا کہنا تھا کہ میرا بیٹا سچا وطن پرست ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب میں فیصلہ دہلی والوں پر چھوڑتا ہوں کہ مجھے بھائی مانتے ہیں، بیٹا مانتے ہیں یا دہشت گرد مانتے ہیں۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 1:46 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details