اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی وقف ملازمین کا بھوک ہڑتال پر جانے کا فیصلہ

دہلی وقف بورڈ میں سائننگ آتھارٹی نہ ہونے کی وجہ سے ملازمین پریشان ہیں تاہم اب ان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے اسی لیے انہوں نے بھوک ہڑتال پر جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Delhi Waqf employees decide to go on hunger strike
دہلی وقف ملازمین کا بھوک ہڑتال پر جانے کا فیصلہ

By

Published : Oct 28, 2020, 1:57 AM IST

دارالحکومت دہلی میں وقف ملازمین نے اپنی تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے متعلقہ محکمہ کو گزشتہ روز تک کی مہلت دی تھی جو اب ختم ہو گئی ہے لہذا آج سے بورڈ کے سبھی ملازمین مرکزی دفتر کے باہر احتجاج پر بیٹھیں گے۔

دہلی وقف ملازمین کا بھوک ہڑتال پر جانے کا فیصلہ

دہلی وقف بورڈ کے تحت 150 افراد ملازمت کر رہے ہیں اس میں بیشتر وہ افراد ہیں جنہیں کسی پریشانی کے بعد مدد کے طور پر ملازمت دی گئی تھی اس کے علاوہ بیوہ خواتین، معذور اور ضرورتمند افراد کی تعداد تقریبا 800 ہے، جبکہ 300 وقف مساجد کے ائمہ، اور نجی مساجد کے 2200 امام بورڈ پر منحصر ہیں۔

ایسا پہلی بار نہیں ہے جب وقف بورڈ بغیر چیئرمین کے رہا ہو اکثر حکومت کی جانب سے چیئرمین کے انتخاب میں تاخیر دیکھنے کو ملتی رہی ہے لیکن رواں برس یہ وقفہ کافی طویل ہوگیا جس کی وجہ سے وقف بورڈ کے تمام افسران ہڑتال پر جانے کی بات کہ رہے ہیں۔

دہلی وقف ملازمین کا بھوک ہڑتال پر جانے کا فیصلہ

حالانکہ دہلی وقف بورڈ کے تینوں اراکین ایڈوکیٹ جمال اختر چوہدری شریف احمد اور رضیہ سلطان نے سی ای او تنویر احمد کو خط لکھ کر میٹنگ بلانے کے لیے کہا ہے تاکہ کسی ایک رکن کو سائننگ اتھارٹی کے طور پر منتخب کیا جائے تاکہ جلد از جلد تنخواہیں جاری کی جا سکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details