اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی وقف بورڈ کا 250 اسکول کھولنے کا منصوبہ - دہلی وقف بورڈ

مسلم معاشرے میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے دہلی وقف بورڈ نے 250 معیاری اسکول کھولنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

دہلی وقف بورڈ

By

Published : Jun 13, 2019, 8:24 PM IST

دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خان نے گزشتہ روز جمیعت علمائے ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی سے ملاقات کرکے انہیں بتایا کہ وقف بورڈ دارالحکومت دہلی میں 250 اس اسکول کھولنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر ظفرالاسلام خان

امانت اللہ نے بتایا کہ اسکول مسلم اکثریتی علاقوں میں غریب بچوں کے لیے کھولے جائیں گے. اس سے جہاں مسلم معاشرے میں تعلیم کو عام کیا جا سکے گا وہی مسلم علاقوں میں اسکولوں کی قلت پر بھی قابو پایا جاسکےگا.

دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر ظفرالاسلام خان نے فیصلے کو خوش آئین بتاتے ہوئے اس کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ وقف املاک پر ناجائز قبضہ سے بہتر ہے کہ بچے یہاں تعلیم حاصل کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وقف جائیداد کا اس سے بہتر استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

قابل ذکر ہے کہ اسی دوران مولانا ارشد مدنی نے دہلی وقف بورڈ کے ذریعے کھولے جانے والے اسکولوں میں تمام مذاہب کے بچوں کے لیے تعلیم کی راہ ہموار کرنے کی تجویز پیش کی تھی جسے فوری طور پر منظور بھی کر لیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details