اردو

urdu

ETV Bharat / state

'قبرستانوں میں دفینہ کی زائد فیس برداشت نہیں کی جائے گی'

دارالحکومت دہلی کے بٹلا ہاؤس قبرستان کا امانت اللہ خان نے دورہ کیا انہیں اطلاع ملی تھی۔ کہ یہاں پر 6 ہزار روپے بطور دفینہ لیا جا رہا ہے۔ جب امانت اللہ خان نے جائزہ لیا تو یہ بات سچ ثابت ہوئی۔

delhi waqf board chairman on graveyard
'قبرستانوں میں دفینہ کی زائد فیس برداشت نہیں کی جائے گی'

By

Published : Jan 24, 2021, 11:22 AM IST

امانت اللہ خان نے قبرستان کے ذمہ داران سے کہا کہ 3 ہزار روپے ایک قبر کے یا اس سے زیادہ کسی صورت میں نہیں لیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کمیٹی اس کے لیے تیار ہو گئی ہے۔ اور جلد ہی قبرستان میں بورڈ بھی لگا دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ دہلی وقف بورڈ نے گزشتہ دنوں اعلان کیا تھا کہ اب دہلی کے قبرستانوں میں میت کے اہل خانہ سے زیادہ پیسے وصول نہیں کر پائیں گے ان کا ماننا ہے۔ کہ تدفین میں جتنا خرچ ہوتا ہے اتنا ہی وصول کیا جائے گا۔ بورڈ نے اس کے لیے فی الحال تین ہزار روپے مقرر کیے ہیں۔

امانت اللہ خان

بورڈ کے چیئرمین کا صاف کہنا تھا کہ تین ہزار روپے میں تدفین بہت آسانی سے کی جا سکتی ہے۔ لیکن قبرستان کے ذمہ داران موٹی رقم وصول کر رہے ہیں جو اب برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسی کی اس تعلق سے کوئی شکایت ملی تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی نیز کمیٹی کو بھی تحلیل کر دیا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details