اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی تشدد: پولیس 39 ملزمان کے خلاف چارج شیٹ داخل کرے گی - ایس آئی ٹی ٹیم کی دہلی تشدد پر جانچ

دہلی پولیس کی ایس آئی ٹی ٹیم دہلی تشدد کے 39 ملزمان کے خلاف کڑکڑڈومہ کورٹ میں سات چارج شیٹس دائر کرے گی۔

ایس آئی ٹی
ایس آئی ٹی

By

Published : Jun 16, 2020, 5:27 PM IST

دہلی پولیس کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) رواں سال فروری میں شمال مشرقی دہلی میں ہونے والے تشدد سے متعلق متعدد مقدمات کے سلسلے میں قومی دارالحکومت کی کڑکڑڈومہ کورٹ میں 39 ملزمان کے خلاف سات چارج شیٹ داخل کرے گی۔

انٹیلی جنس بیورو کے آفیسر انکیت شرما قتل کیس اور راجدھانی اسکول کے ڈائیرکٹر فیصل فاروق کیس سمیت تشدد سے متعلق متعدد مقدمات میں چارج شیٹ پہلے ہی دائر کی جاچکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے
'کورونا کی لڑائی میں گجرات ماڈل فیل'
ایل اے سی پر کشیدگی: وزیر دفاع کی فوجی جنرل کے ساتھ میٹنگ

بتایا جا رہا ہے کہ دہلی تشدد کو لے کر 700 سے زائد ایف آئی آر درج کی جاچکی ہیں اور اس معاملے کی تحقیقات کرنے والی ایس آئی ٹی نے دہلی تشدد سے متعلق مقدمات کے سلسلے میں عام آدمی پارٹی کے کونسلر طاہر حسین سمیت 2500 سے زائد افراد کو حراست میں لیا ہے۔

فروری 2020 میں شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کی حمایت اور مخالفت کرنے والے گروپس کے درمیان شمال مشرقی دہلی میں جھڑپیں شروع ہوگئیں تھی۔ اس تشدد میں کم از کم 53 افراد ہلاک ہو گئے تھے جبکہ سینکٹروں کی تعداد میں لوگ زخمی بھی ہوئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details