اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی تشدد: گلفشاں فاطمہ کی رہائی کے لیے داخل عرضی خارج - یو اے پی اے

دہلی ہائی کورٹ نے دہلی تشدد کیس معاملے میں جیل میں بند گلفشاں فاطمہ کی رہائی کے لیے اس کے بھائی کے ذریعے داخل کی گئی عرضی کو خارج کر دیا ہے۔

petition for release of gulfshan fatima rejected by delhi high court
گلفشاں فاطمہ کی رہائی کے لیے داخل عرضی خارج

By

Published : Jun 23, 2020, 11:23 AM IST

گلفشاں فاطمہ کے بھائی عقیل حسین نے وکیل محمود پراچہ کے ذریعہ رہائی کے لیے عرضی داخل کی تھی۔ لیکن جسٹس وپن سانگھی اور جسٹس رجنیش بھٹناگر کی بینچ نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے عرضی خارج کر دی۔ عدالت نے کہا کہ چونکہ ملزم سیشن جج کے حکم پر عدالتی تحویل میں ہے، لہذا اس عرضی کا کوئی مطلب نہیں ہے۔

گلفشاں فاطمہ کی رہائی کے لیے داخل عرضی خارج

عدالت نے کہا کہ یو اے پی اے ایکٹ کے تحت صرف خصوصی عدالتیں ہی سماعت نہیں کرسکتی ہیں بلکہ اس ایکٹ کے تحت این آئی اے کے علاوہ دیگر پولیس کو بھی حق حاصل ہے کہ وہ یو اے پی اے کے تحت ان معاملات کی چھان بین کرے۔ عدالت نے کہا کہ این آئی اے ایکٹ کی دفعہ 6 (7) میں ہے کہ جب تک این آئی اے کسی معاملے کی تفتیش شروع نہیں کرتی ہے، تب تک اس تھانہ کے انچارج کو اپنی تفتیش جاری رکھنے کا حق حاصل ہے جس تھانہ میں یہ معاملہ درج ہے۔ عدالت نے کہا کہ یہ ضروری نہیں ہے کہ یو اے پی اے کے تحت درج تمام معاملات کی جانچ این آئی اے ہی کرے گی۔

گلفشاں فاطمہ کی رہائی کے لیے داخل عرضی خارج

گلفشاں فاطمہ کے بھائی عقیل حسین نے معروف وکیل محمود پراچہ کے ذریعہ دائر عرضی میں کہا ہے کہ اسے 9 اپریل کو ظفرآباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔ اس کے بعد اس کے کنبہ کے افراد سے دہلی پولیس کی خصوصی سیل کے لوگ کئی بار مل چکے ہیں۔ محمود پراچہ نے کہا کہ فاطمہ کو ایک ایف آئی آر میں سیشن عدالت سے ضمانت ملی ہے۔ دوسری ایف آئی آر میں فاطمہ کے خلاف یو اے پی اے کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے یو اے پی اے کے معاملوں کی سماعت کرنے والی خصوصی این آئی اے کورٹ نہیں بیٹھ رہی ہے۔ جس کی وجہ سے ضمانت کی عرضی دائر نہیں کی جا رہی ہے اور ملزم جیل میں بند ہے۔

بتا دیں کہ گذشتہ 13 مئی کو دہلی کی کڑکڑڈوما عدالت نے ایک معاملے میں گلفشاں فاطمہ کی ضمانت منظور کی تھی۔ لیکن اس کے باوجود اسے رہا نہیں کیا جا سکا۔ کیونکہ اس کے خلاف یو اے پی اے کے تحت دوسرا مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا۔ گلفشاں فاطمہ ایم بی اے کی طالبہ ہیں۔ فاطمہ پر الزام ہے کہ اس نے گذشتہ 22 فروری کو جعفرآباد میٹرو اسٹیشن کے قریب لوگوں کو سڑک بلاک کرنے پر اکسایا تھا۔ فاطمہ کو پولیس نے گذشتہ 9 اپریل کو گرفتار کیا تھا۔

بتا دیں کہ شمال مشرقی دہلی میں ہوئے تشدد میں 53 افراد ہلاک اور دو سو کے قریب افراد زخمی ہوئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details