اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی تشدد: ہائی کورٹ میں سماعت چار ہفتوں کے لیے ملتوی

اشتعال انگیز تقریر کے خلاف دہلی ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران دہلی پولیس کی نمائندگی کرنے والے وکیل تشار مہتا نے عدالت سے کہا کہ ابھی ایف آئی آر درج کرنے کے لیے حالات سازگار نہیں ہیں، ابھی امن کی بحالی اور حالات کو سازگار کرنے پر پوری توجہ دی جا رہی ہے۔ اگلی 13 اپریل کو ہوگی۔

دہلی تشدد: ہائی کورٹ میں آج پھر سماعت
دہلی تشدد: ہائی کورٹ میں آج پھر سماعت

By

Published : Feb 27, 2020, 9:56 AM IST

Updated : Mar 2, 2020, 5:32 PM IST

وہیں اسٹینڈنگ کونسل راہل مہرا نے عدالت سے کہا کہ دہلی فسادات سے متعلق 11 ایف آئی آر درج کی جا چکی ہیں تو نفرت انگیز تقریر کے خلاف ایف آئی درج کیوں نہیں ہو سکتی ہے۔

سماعت کے دوران دہلی کے اسپیشل پولیس کمشنر نے کہا کہ اب تک 48 ایف آئی آر درج ہو چکی ہیں جس کے بعد عدالت سے رو برو ہو کر سالیسیٹر جنرل تشار مہتا نے کہا کہ جو بھی ایف آئی آر درج کی گئی ہیں وہ املاک کے نقصانات وغیرہ سے متعلق ہیں۔

دہلی حکومت کے وکیل نے تشار مہتا کے بیان کی مخالفت کرتے ہوئے کہا اگر نفرت انگیز تقاریر سے جانوں کا زیاں ہوا ہے تو ایف آئی آڑ درج کرنے میں کیا حرج ہے وہیں دہلی ہوئی کورٹ نے وزارت داخلہ کو ایس کیس میں فریق بنایا ہے جس کی تشار مہتا نے وکالت کی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہوئی سماعت میں جسٹس مرلی دھر نے دہلی پولیس کو پھٹکار لگائی تھی اور بی جے پی کے تینوں رہنماؤں کپل مشرا پرویش ورما اور مملکتی وزیر انوراگ ٹھاکر کے خلاف کاروارئی کرنے کے لیے احکامات جاری کیے تھے لیکن گزشتہ نصٖ شب جسٹس مرلی دھر کا پنجاب ہریانہ ہائی کورٹ میں تبادلہ کر دیا گیا، جس کے بعد اب اس کیس کی سماعت جسٹس ڈی این پٹیل کررہے ہیں۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 5:32 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details