قومی دارالحکومت میں کووڈ 19 سے متعلق صورتحال بہتر ہونے کے بعد تقریباً تین ہفتوں کے وقفے کے بعد پیر کو دہلی میٹرو کی سروس کو بحال کردیا گیا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ صرف 50 فیصد مسافر میٹرو میں بیٹھ سکیں گے جب کہ کھڑے ہوکر سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔
واضح رہے کہ کووڈ۔19 کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے سبب 20 مئی کو دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) کی خدمات مکمل طور پر معطل کردی گئی تھیں۔
دہلی انلاک: میٹرو سروس 50 فیصد بیٹھنے کی گنجائش کے ساتھ بحال کورونا وائرس کے پھیلنے کے پیش نظر، 19 اپریل کو دہلی میں لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا تھا اور اس کے بعد دہلی حکومت نے اس کی مدت میں توسیع کردی تھی۔
دہلی انلاک: میٹرو سروس 50 فیصد بیٹھنے کی گنجائش کے ساتھ بحال ابتدائی طور پر میٹرو سروس جزوی طور پر جاری رہی، جس میں صرف ضروری خدمات کے اہلکاروں کو ہی سفر کرنے کی اجازت تھی، لیکن کورونا وائرس کی دوسری لہر میں انفیکشن کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر 10 مئی کو اسے بند کردیا گیا تھا۔
پیر کے روز میٹرو آپریشن کا کام اپنے مقررہ وقت سے صبح 6 بجے شروع ہوا۔ ڈی ایم آر سی کے ایک عہدیدار نے اتوار کے روز کہا تھا کہ صرف آدھی میٹرو ٹرینوں کا ہی آپریشن کیا جائے گا اور میٹرو ہر پانچ سے 15 منٹ میں ملے گی۔
وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کا ٹویٹ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کا اعلان کرتے ہوئے ہفتے کے روز کہا کہ 7 جون سے دہلی میٹرو 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ چلے گی اور بازار اور مالس طاق و جفت کی بنیاد پر کھلیں گے۔
وزیر اعلیٰ کیجریوال نے لاک ڈاؤن قوانین میں نرمی کا اعلان کرنے کے بعد ڈی ایم آر سی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سماجی دوری کو یقینی بنانے اور میٹرو کے اندر مسافروں کے 50 فیصد سفر کو یقینی بنانے کے لیے لوگوں کو چاہئے کہ وہ اپنے یومیہ سفر اور بیرونی اسٹیشنوں کے لئے اضافی وقت نکالیں۔