اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی یونیورسٹی کے طلبا کو مان سروور ہاسٹل خالی کرنے کا حکم - مانسروور ہاسٹل انتظامیہ نے ایک حکم جاری کیا

دہلی میں کووڈ۔19 کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر دہلی یونیورسٹی کی مان سروور ہاسٹل انتظامیہ نے ایک حکم جاری کیا ہے، اور وہاں رہنے والے طلباء کو ایک ہفتہ کے اندر ہاسٹل خالی کرنے اور اپنی اپنی ریاستوں کو واپس جانے کی ہدایت کی ہے۔

دہلی یونیورسٹی کے طلبا کو مانسروور ہاسٹل خالی کرنے کا حکم
دہلی یونیورسٹی کے طلبا کو مانسروور ہاسٹل خالی کرنے کا حکم

By

Published : Jun 13, 2020, 2:05 PM IST

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یونیورسٹی 15 اگست تک بند رہے گی، اس کے بعد ہی وہ ہاسٹل واپس آئیں گے۔

واضح رہے کہ دہلی یونیورسٹی کی مانسروور ہاسٹل انتظامیہ نے وہاں رہنے والے طلباء کو فوری طور پر ہاسٹل خالی کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ اس کے بارے میں ہاسٹل ڈیپارٹمنٹ نے ایک حکم جاری کیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ کورونا کی وبا کے بڑھتے ہوئے انفیکشن کے پیش نظر ہاسٹل میں رہنے والے تمام طلبہ جلد از جلد اپنے گھروں کو لوٹ جائیں اور مرکزی حکومت کی طرف سے جاری کردہ تمام ضروری ہدایات کی پیروی کریں۔

دہلی یونیورسٹی کے طلبا کو مانسروور ہاسٹل خالی کرنے کا حکم

اسی کے ساتھ ہی ہاسٹل انتظامیہ نے کہا ہے کہ دہلی یونیورسٹی 15 اگست تک بند ہے۔ لہذا ان کی حفاظت کو ترجیح دیتے ہوئے ہاسٹل میں رہنے والے تمام طلباء کو اپنے اپنے علاقوں میں واپس جانا چاہئے۔ اس کے لئے طلبا کو 1 ہفتہ کا وقت دیا گیا ہے۔

دہلی یونیورسٹی کے طلبا کو مانسروور ہاسٹل خالی کرنے کا حکم

واضح رہے کہ ڈی یو سمیت تمام یونیورسٹیز کے ہاسٹل میں رہنے والے بیشتر طلباء اپنے گھروں کو چلے گئے ہیں لیکن کچھ طلباء کنہی وجوہات کی وجہ سے ہاسٹل میں ابھی بھی ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی یونیورسٹی انتظامیہ طلباء کو اپنے گھروں کو واپس جانے کے لئے مستقل مشورہ دے رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details