اردو

urdu

ETV Bharat / state

کھانا تقسیم کرنے کا منفرد طریقہ

مشرقی دہلی میں ایک سوسائٹی کے لوگ گھر بیٹھے ہی ضرورت مندوں کی مدد کررہے ہیں جس کا ذریعہ انہوں نے پولیس کو بنایا ہے۔

کھانا تقسیم کرنے کا منفرد طریقہ
کھانا تقسیم کرنے کا منفرد طریقہ

By

Published : Apr 21, 2020, 1:45 PM IST

Updated : Apr 21, 2020, 3:30 PM IST

مشکل کی اس گھڑی میں مخیر حضرات اپنی بساط کے مطابق فلاحی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

کھانا تقسیم کرنے کا منفرد طریقہ، ویڈیو

ملک کی موجودہ صورت حال(لاک ڈاؤن) میں عوام کو گھروں میں رہنے کی تلقین کی جا رہی ہے اس وجہ غریب طبقہ کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے اور انہیں دو وقت کی روٹی بمشکل دستیاب ہو رہی ہے۔

مشرقی دہلی میں آئی پی ایکسٹینشن کے آریہ نگر اپارٹمنٹس نے ایک پہل کی جس کا نام 'پریاس' رکھا، اس میں سوسائٹی کے لوگ اپنے فنڈ سے مزدوروں اور غریبوں کے لیے کھانا تیار کرکے پولیس کے حوالے کر دیتے ہیں، جسے پولیس ضروتمندوں تک پہنچا دیتی ہے اور اس طرح لوگوں کی مدد بھی ہو رہی ہے اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی بھی نہیں ہو رہی ہے۔

اس پہل میں مدھو وہار کے ایس ایچ او راجیو کمار خود شریک ہیں۔

واضح رہے کہ شروعات میں اس ادراے نے 150 کھانے کے پیکٹز تیار کرنے شروع کئے تھے جبکہ آج یہ تعداد تقریباً 1000 پیکٹ تک پہنچ گئی ہے۔

یہ سوسائٹی پہلے صرف مدھو وہار پولیس اسٹیشن میں کھانا مہیا کراتی تھی لیکن اب کلیان پوری اور کرشن نگر تھانوں میں بھی کھانا تقسیم کررہی ہے۔

یہ لوگ اپنی سوسائٹی میں رہ کر ہی غریب عوام کی مدد کررہے ہیں اور پولیس کو ذریعہ بنایا ہے۔

یہ افراد کھانا تیار کر کے پولیس کو دے دیتے ہیں اور پولیس یہ کھانا ضرورت مندوں تک پہنچا دیتی ہے۔

یہ اقدام سوسائٹی کے فنڈ سے کیا گیا ہے اور روزانہ تقریباً 1000 افراد کو کھانا بھیجا جاتا ہے، سوسائٹی کے لوگ مل کر کھانا پکانے کے لیے کام کرتے ہیں۔

Last Updated : Apr 21, 2020, 3:30 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details