اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈیڑھ لاکھ روپے کا چالان رد ہوگا - دہلی میرٹھ ایکسپریس وے

نیشنل ہائی وے 24 اور دہلی میرٹھ ایکسپریس وے پر گزشتہ چند دنوں میں ڈیڑھ لاکھ لوگوں پرعائد کیا گیا جرمانہ دہلی پولیس نے رد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

عائد کی گیا جرمانہ رد کرنے کا فیصلہ

By

Published : Oct 16, 2019, 4:03 PM IST

Updated : Oct 16, 2019, 4:08 PM IST

نیشنل ہائی وے 24 پر تیز رفتار گاڑیوں کو پکڑنے کے لیے خصوصی کیمرے لگائے گئے تھے۔ اس کیمرے میں تیز رفتار سے گاڑی چلانے والوں کی تفصیلات سرور پہنچ جاتی تھی اور وہاں سے ان افراد پر جرمانہ عائد کیا جاتا تھا۔

عائد کی گیا جرمانہ رد کرنے کا فیصلہ

دہلی پولیس نے خصوصی کیمرے میں تیز رفتار گاڑی کی حد 60 کلو میٹر فی گھنٹی طئے کی ہے جبکہ اسی روڈ پر مرکزی حکومت نے رفتار کی حد 70 کلو میٹر فی گھنٹہ طئے کیا ہے۔ اس کے باوجود یہاں ایسی گاڑیوں کے چالان کاٹے جارہے تھے جن کی گاڑیوں میں رفتار 70 کلو میٹر فی گھنٹہ سے کم ہے۔

تفصیلات کے مطابق این ایچ 24 پر گزشتہ چند دنوں پر ایک لاکھ ستر ہزار لوگوں پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے،ٹریفک پولیس نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے دیڑھ لاکھ لوگوں کے چالان رد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹریفک پولیس نے بتایا ہے کہ کاٹے گئے چالان میں سے لگ بھگ 20 پزار افراد جرمانے کی رقم ادا کردی تھی لیکن اب وہ اپنی رقم واپس مانگ رہے ہیں۔

Last Updated : Oct 16, 2019, 4:08 PM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details