اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی حلف برداری: رام لیلا میدان میں اساتذہ کی حاضری ختم - حاضری ختم

دہلی میں اروند کیجریوال کے حلف برداری تقریب میں اساتذہ کو موجود رہنے والا معاملہ واپس لے لیا گیا ہے۔

دہلی حلف برداری:رام لیلا میدان میں اساتذہ کی حاضری ختم
دہلی حلف برداری:رام لیلا میدان میں اساتذہ کی حاضری ختم

By

Published : Feb 16, 2020, 4:06 AM IST

Updated : Mar 1, 2020, 12:00 PM IST

دارالحکومت دہلی میں اسمبلی انتخابات میں عاپ پارٹی کو اکثریت ملنے کے بعد وزیر اعلی کے حلف برداری میں دہلی کے اساتذہ کو موجود رہنے والا سرکلر کو ڈائریکٹر آف ایجوکیشن نے واپس لے لیا ہے۔

دہلی حلف برداری:رام لیلا میدان میں اساتذہ کی حاضری ختم

غور طلب ہے کہ اروند کیجریوال کی حلف برداری تقریب میں اساتذہ کو موجود رہنے کا حکم دیا گیا تھا۔

وہیں اس تقریب میں مختلف اسکولوں کے پرنسپلز، وائس پرنسپلز اور مختلف اسکولوں کے اساتذہ کی مجبوری ہوتی تھی کہ وہ حلف برداری تقریب میں پہنچے، لیکن اب ڈائریکٹر آف ایجوکیشن نے اس حکم کو واپس لے لیا ہے۔

دہلی حلف برداری:رام لیلا میدان میں اساتذہ کی حاضری ختم

واضح رہے کہ اس سرکلر میں حزب اختلاف جمعات، بی جے پی اور کانگریس نے عام آدمی پارٹی پر سوال اٹھائے تھے۔

بی جے پی رہنماؤں نے یہاں تک کے اسے تغلقی فرمان تک قرار دے دیا تھا۔ جس کے بعد نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے ایک پریس کانفرنس کر کے کہا کہ عام آدمی پارٹی اساتذہ کا احترام کرتی ہے، لہذا 'ہم نے انہیں دعوت دی، جو سوال اٹھا رہے ہیں وہ اساتذہ کا احترام نہیں کرتے ہیں۔

اس سلسلے میں منیش سسودیا نے حزب اختلاف کو جواب دیا تو، لیکن چند گھنٹوں کے بعد شام کو خبر آئی کہ دہلی حکومت کے ڈائریکٹر آف ایجوکیشن کے جاری کردہ سرکلر کو واپس لے لیا گیا ہے۔

اب اساتذہ کی حلف برداری تک پہنچنے کی ذمہ داری ختم ہوگئی ہے۔ سرکلر میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ اب اساتذہ رام لیلا میدان میں موجود نہیں ہوں گے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 12:00 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details