اردو

urdu

ETV Bharat / state

یوگا ٹرینر بدر السلام کی آپ بیتی - international yoga day

قومی دارالحکومت دہلی کے رہنے والے یوگا ٹرینر بدر السلام نے بتایا کہ جب انہوں نے یوگا فیلڈ میں قدم رکھا تھا تو لوگوں نے ان کے ساتھ نماز پڑھنے سے انکار کر دیا تھا لیکن اب حالات نارمل ہیں اور انہوں نے اس فیلڈ میں 35 برس مکمل کر چکے ہیں۔

yoga trainer
yoga trainer

By

Published : Jun 21, 2020, 8:47 PM IST

Updated : Jun 21, 2020, 10:36 PM IST

یوگا کلاس میں بیٹھ کر لوگوں کو اس بات کی فکر رہتی ہے کہ وہ صحیح طریقے سے سانس لے رہے ہیں یا نہیں ان کے پیر صحیح سمت میں ہیں یا نہیں؟ لیکن کچھ لوگ اس کشمکش میں رہتے ہیں کہ کیا انہیں یوگا کرنا چاہیے یا ان کے مذہب پر تو اس کا اثر نہیں پڑ رہا ہے۔

یوگا ٹرینر بدر السلام

دنیا بھر میں مسلمان، عیسائی اور دیگر مذاہب میں یوگا کے بارے میں اس طرح کے شکوک ظاہر کرتے ہیں کہ وہ لوگوں کو ہندو مت اور بودھ مت سے تعلق ایک قدیم روحانی عمل کے طور پر دیکھتے ہیں۔

قومی دارالحکومت دہلی میں گزشتہ 35 برسوں سے یوگا کی تعلیم دینے والے بدر الاسلام نے بتایا کہ جب انہوں نے یوگا سکھانے کا آغاز کیا تھا تو کچھ لوگوں نے ان کے ساتھ نماز ادا کرنے سے بھی انکار کر دیا تھا حالانکہ انہوں نے ملک سمیت بیرون ممالک میں یوگا ٹریننگ دی ہے۔

بدر الاسلام کا تعلق حکیمی خاندان سے ہے اور انہوں نے سرکاری نوکری کو چھوڑ کر یوگا کے میدان میں اپنی قسمت آزمائی اور آج وہ ایک کامیاب یوگا ٹرینر ہیں، ان کے مطابق جو اچھی باتیں ہیں انہیں اپنانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

مسلم سماج میں یوگا کافی کم کیا جاتا ہے شاید یہی وجہ ہے کہ جب بدر الاسلام نے یوگا میں ہاتھ آزمایا تو انہیں سماج میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا، یوگا فیلڈ میں انہوں نے 35 برس مکمل کئے ہیں۔

Last Updated : Jun 21, 2020, 10:36 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details