پرانی دہلی: شاہجہانی جامع مسجد کے شاہی امام سید احمد بخاری نے اودے پور میں ایک غیر مسلم ٹیلر ماسٹر کے قتل پر پر ردعمل کا اظہار کیا۔ Reactions on Udaipur Murder Case۔انہوں نےاس معاملہ کو گھناؤنا جرم قرار دیتے ہوئے انسانیت کے نام پر بدنما داغ اور اسلامی تعلیمات کے خلاف قرار دیا۔ Udaipur Incident
Delhi Shahi Imam Condemns Udaipur Incident: شاہی امام نے ادے پور میں کنہیا کے قتل کی مذمت کی
راجستھان کے اُدے پور میں ایک درزی کے قتل پر شاہجہانی جامع مسجد دہلی کے شاہی امام سید احمد بخاری نے اس فعل کو گھناؤنا جرم قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی۔ Udaipur murder case
انہوں نے کہا کہ 'ادے پور میں دلخراش، گھناؤنے قتل نے انسانیت کو ہلا کر رکھ دیا۔ کنہیا لال نام کے شخص کو ریاض اور غوث نام کے دو افراد کے ہاتھوں قتل کیے جانے کا غیر انسانی واقعہ اور وہ بھی حضور ﷺ کے نام پر نہ صرف بزدلی بلکہ خلافِ اسلام، غیر قانونی اور غیر انسانی فعل ہے۔ میں اپنی اور بھارت کے مسلمانوں کی طرف سے، پوری شدت کے ساتھ، اس فعل کی مذمت کرتا ہوں'۔ Delhi Shahi Imam Condemns Udaipur Incident
اسلام امن و آشتی کا مذہب ہے۔ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی ہمدردی، رواداری، سخاوت اور انسان دوستی کی بے شمار مثالوں سے بھری پڑی ہے۔ جو لوگ اس وحشیانہ فعل کے مرتکب ہوئے، اگر وہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت و کردار کا مطالعہ کرتے اور انہیں قرآن و شریعت سے اچھی طرح واقفیت ہوتی تو وہ اس گھناؤنے جرم کے مرتکب نہ ہوتے۔
مزید پڑھیں: