بھارت میں بھی کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے اسی لیے اس کے زور کو روکنے نیز اس کے خاتمے کے لیے گزشتہ تقریباً دو ماہ سے مکمل لاک ڈاؤن ہے۔
لاک ڈاؤن کے دوران شادی، ویڈیو ایسے حالات میں جب ہر شعبہ زندگی ٹھپ پڑا ہے ایسے میں شادی کی تقریب کے بارے میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا لیکن تمام تر بندشوں کے باوجود ترلوک پوری کے ایک جوڑے کی شادی چھپ کر گئو شالہ میں کرائی گئی۔
کیشو مادھو دھرم سنسکرتی گئو شالہ کے بانی لوکیش کمار اور سونو پنڈت نے جمنا ندی کے نشیبی علاقے میں واقع اپنی دھرم سنسکرتی گئو شالہ میں شادی کی رسومات اور تقریبات چھپ کر مکمل کرائی۔
نوبہاتا جوڑے کے رشتہ داروں نے بتایا کہ 'سنیل کی شادی کافی عرصہ پہلے طے ہوئی تھی لیکن کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے ان کی شادی میں رکاوٹ پیدا ہوگئی لیکن یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے جب تمام طرح کی آمد و رفت اور نقل و حمل پر پابندی ہے تو پھر کس طرح یہ خاندان کے افراد گئو شالہ تک پہنچے۔