اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی فسادات: اسپیشل سیل نے جامعہ کے طالب علم چندن کمار سے پوچھ گچھ کی

دہلی پولیس دسمبر میں جامعہ یونیورسٹی کے باہر اور فروری میں شمال مشرقی دہلی کے مختلف علاقوں میں ہوئے تشدد کے واقعات کی تحقیقات کر رہی ہے۔ اسپیشل سیل نے جامعہ یونیورسٹی کے طالب علم چندن کمار سے چار گھنٹے تک مسلسل پوچھ گچھ کی ہے۔

دہلی فسادات: اسپیشل سیل نے جامعہ کے طالب علم چندن کمار سے پوچھ گچھ کی
دہلی فسادات: اسپیشل سیل نے جامعہ کے طالب علم چندن کمار سے پوچھ گچھ کی

By

Published : May 14, 2020, 3:47 PM IST

دہلی فسادات کی تحقیقات کرنے والی دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے جامعہ یونیورسٹی کے طالب علم چندن کمار سے پوچھ گچھ کی ہے۔ جامعہ تشدد کے کو لے کر تقریباً 4 گھنٹے تک اسپیشل سیل کے دفتر میں پوچھ گچھ کی گئی۔

دہلی فسادات: اسپیشل سیل نے جامعہ کے طالب علم چندن کمار سے پوچھ گچھ کی

پولیس نے اس کا فون بھی ضبط کرلیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس وقت پوچھ گچھ کے بعد اسے رہا کردیا گیا ہے۔ اگر مزید ضرورت پڑنے پر اسے دوبارہ پوچھ گچھ کے لئے بلایا جاسکتا ہے۔

معلومات کے مطابق گزشتہ دسمبر میں جامعہ یونیورسٹی کے باہر اور فروری ماہ میں شمال مشرقی دہلی کے مختلف علاقوں میں تشدد کے واقعات ہوئے تھے۔ تو وہیں فسادات کے مقدمہ درج کیے گئے تھے، جن کی تحقیقات کرائم برانچ کے ایس آئی ٹی اور اسپیشل سیل کررہی ہے۔

اس معاملے میں جے این یو اور جامعہ کے کچھ طلباء کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں مسلسل تفتیش جاری ہے۔ پولیس کے ذریعہ مشتبہ طلباء سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

اس معاملے می تفتیش کر رہی دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے جامعہ یونیورسٹی کے طالب علم چندن کمار کو پوچھ گچھ کے لئے بلایا تھا۔ جامعہ میں ہونے والے تشدد پر اسپیشل سیل کے دفتر میں 4 گھنٹے تک ان سے پوچھ گچھ کی گئی۔ چندن سے پوچھا گیا کہ وہ فسادات کے دوران کہاں اور کیا کررہے تھے۔

اس دوران اس سے موصول جوابات ریکارڈ کیے گئے۔ تو وہیں اس کے سیل فون کو اسپیشل سیل نے ضبط کرلیا ہے۔ 4 گھنٹے کے پوچھ گچھ کے بعد پولیس نے اسے اسپیشل سیل کے دفتر سے واپس بھیج دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details