دہلی فسادات کو تقریباً ڈھائی برس مکمل ہو چکے ہیں لیکن ابھی تک اس معاملے میں اصل مجرمین کو سزا نہیں سنائی گئی ہے، حالانکہ جن سماجی کارکنان کو دہلی پولیس نے گرفتار کیا تھا وہ بھی طویل عرصہ سے جیل میں ہیں، لیکن ان کے خلاف بھی ابھی تک کوئی جرم ثابت نہیں ہو سکا ہے، ایسے میں سپریم کورٹ کے سینیئر وکیل پرشانت بھوشن نے نئی دہلی میں ایک تقریب کے دوران پولیس کی کارروائی پر سوال کھڑے کیے ہیں۔ Renowned lawyer Prashant Bhushan reacts to Delhi riots charge sheet
Delhi Riots 2020 یہ ممکن ہی نہیں کہ کوئی پانچ لاکھ صفحات کی چارج شیٹ پڑھ سکے - پرشانت بھوشن کا دہلی فساد چارج شیٹ پر رد عمل
دہلی فسادات کے الزام میں گرفتار تمام ملزمین کو ایک ہی چارج شیٹ میں شامل کردیا گیا، جب کہ ہونا یہ چاہیے تھا کہ سبھی ملزمین کے خلاف الگ الگ چارج شیٹ فائل کی جاتی۔ یہ ممکن ہی نہیں کہ کوئی اس پانچ لاکھ صفحات پر مشتمل چارج شیٹ کو پڑھے یہ صرف اور صرف کیس کو طویل مدت تک ملتوی کرنے کی ایک سازش ہے۔ Renowned lawyer Prashant Bhushan reacts to Delhi riots charge sheet
پرشانت بھوشن
مزید پڑھیں:Delhi Riots: دہلی فسادات پر پولیس نے تیسری ضمنی چارج شیٹ داخل کی
انہوں نے مزید کہا کہ اب تو خود عدالت عظمیٰ بھی کہہ چکی ہے کہ پروسیس ہی سزا بن گیا ہے، یعنی کہ یہ جو پروسیس ہے انویسٹیگیشن کرنے کا، چارج شیٹ کرنے کا اور ٹرائل کا یہی سزا ہو گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک ان افسران پر کوئی کارروائی نہیں ہوگی اور انہیں سزا نہیں دی جائے گی جو اتنی طویل چارچ شیٹس داخل کرکے کیس کو صرف ملتوی کرنا چاہتے ہیں تب تک کچھ بھی نہیں ہونے والا ہے۔