اردو

urdu

ETV Bharat / state

نئی دہلی: یوم جمہوریہ کی چند دلکش جھلکیاں - rashtrapati bhavan

بھارت کو انگریزوں سے آزادی تو 15 اگست 1947 میں ملی، لیکن ہمارا ملک 26 جنوری سنہ1950 کو ایک جمہوری ملک بنا اسی لیے ہر برس 26 جنوری کو یوم جمہوریہ کے طور پر منایا جاتا ہے۔

ہمارا ملک 26 جنوری سنہ1950 کو ایک جمہوری ملک بنا
ہمارا ملک 26 جنوری سنہ1950 کو ایک جمہوری ملک بنا

By

Published : Jan 26, 2020, 11:40 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 2:17 AM IST

آج ہی کے دن 1950 میں گورنمنٹ آف انڈیا قانون (1935)کو تبدیل کر کے بھارت کا آئین نافذ ہوا۔

یوم جمہوریہ کی چند دلکش جھلکیاں

چھبیس نومبر 1949 کو دستور ساز اسمبلی کی طرف سے آئین کو اپنایا گیا اور 26 جنوری 1950 کو ملک میں جمہوری نظام کا نفاذ عمل میں آیا۔

اسی لیے 26 جنوری کو یوم جمہوریہ کے طور پر منایا جاتا ہے اور اس دن صدر جمہوریہ کے ذریعے ترنگا لہرایا جاتا ہے۔

یوم جمہوریہ کی چند دلکش جھلکیاں

اس موقع پر عظیم الشان پریڈ بھی انڈیا گیٹ سے راشٹر پتی بھون تک جاتی ہے۔ اس پریڈ میں ہر برس بھارتی فوج کے مختلف ریجمنٹ، فضائیہ، بحریہ حصہ لیتے ہیں۔

دستور ساز اسمبلی نے دو سال، 11 مہینے، 18 دن میں بھارتی آئین کو مرتب کیا گیا۔

یوم جمہوریہ کی چند دلکش جھلکیاں

دستور ساز اسمبلی کے صدر ڈاکٹر راجیندر پرساد کو 26 نومبر 1949 کو بھارت کا آئین سپرد کیا گیا، اس لیے 26 نومبر کے دن کو بھارت میں یوم آئین کے طور پر ہر برس منایا جاتا ہے۔

چھبیس جنوری کی اہمیت بنائے رکھنے کے لیے اسی دن بھارت کو جمہوری شناخت دی گئی۔

تقریب کا آغاز بھارتی وزیر اعظم انڈیا گیٹ پر واقع امر جوان جیوتی پر شہیدوں کو پھولوں کا نذرانہ عقیدت پیش کرکے کرتے ہیں۔

یوم جمہوریہ کی چند دلکش جھلکیاں

یوم جمہوریہ کے موقع پر مختلف ریاستوں کی جھانکیوں کے ساتھ ثقافتی، تاریخی اور مرکزی حکومت کے محکمہ جات کی جھانکیاں پریڈ کا حصہ ہوتی ہیں۔

سنہ 1950 سے 1954 تک یوم جمہوریہ کی پریڈ راج پتھ کے بجائے چار مختلف جگہوں پر ہوئی۔

ہمارا ملک 26 جنوری سنہ1950 کو ایک جمہوری ملک بنا

سنہ 1950 سے 1954 تک یوم جمہوریہ کی پریڈ کا انعقاد ایرون اسٹیڈیم (نیشنل اسٹیڈیم)، کنگس وے، لال قلعہ اور رام لیلا میدان میں ہوا تھا۔ سنہ 1955 سے یوم جمہوریہ پریڈ کا انعقاد راج پتھ پر شروع ہوا۔

یوم جمہوریہ کی تقریب میں بیرون ممالک کے وزیر اعظم یا صدر یا حکمراں کو مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا جاتا ہے۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 2:17 AM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details