قومی دارالحکومت دہلی میں رضا اکیڈمی کی جانب سے ایک پریس کانفرنس منعقد کی گئی جس میں 'تحفظ ناموس رسالت بورڈ' کے صدر سعید نوری نے بتایا کہ وہ جلد ہی لکھنؤ کے پولیس کمشنر سے ملاقات کرکے ان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کریں گے۔
ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے سعید نوری نے کہا کہ مذکورہ معاملہ کے تعلق سے پہلے ہی ممبئی میں ایف آئی آر درج کرا دی گئی ہے۔ تاہم اب ہم چاہتے ہیں کہ لکھنؤ میں بھی اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پرکاش امبیڈکر ایک پرائیویٹ بل ترتیب دے رہے ہیں جسے جلد ہی مہاراشٹر اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ اس بل سے متعلق وہ مختلف مذہبی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔