شاہین اسکوائر پر ہو رہے مظاہرہ کی شروعات کچھ خواتین نے کی تھی، جو بڑھتے بڑھتے اتنی بڑی ہوگئی کہ ہر دم مصروف رہنے والی سڑک گزشتہ 13 دن سے بند ہے۔ یہاں 24/7 خواتین کا مظاہرہ جاری رہتا ہے۔
دسمبر کی یخ بستہ سردی میں بھی خواتین کھلے آسمان تلے دھرنے کے مقام پر رہتی ہیں اور شہریت قانون کے خلاف آواز بلند کر رہی ہیں۔
شاہین اسکوائر کا نام شاہین باغ کی وجہ سے دیا گیا ہے، جو کہ مسلم اکثریتی علاقہ اوکھلا کی ایک بڑی کالونی ہے، جو احتجاج کی جگہ سے متصل ہے۔
یہاں خواتین نے مسلسل کئی دنوں سے مورچہ سنبھال رکھا ہے اور حکومت کے ذریعہ قانون واپس لئے جانے تک مظاہرہ کرتے رہنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔