دہلی پوسٹل سرکل Delhi Postal Circle میں ڈپارٹمنٹ کی جانب سے پوسٹ آفس کی تمام اکائیاں، پوسٹ آفس، میل آفس، اسٹاف کوارٹرز اور آس پاس کے علاقوں میں صفائی مہم کے ساتھ ساتھ مختلف موضوعات پر عوامی آگاہی کے پروگرامز منعقد کئے گئے۔
اس سلسلہ میں میڈیا کو جانکاری دیتے ہوئے بتایا گیا کہ چیف پوسٹ ماسٹر جنرل دہلی سرکل منجو کمار اس مہم کی قیادت کر رہی ہیں اور ہرپریت سنگھ پوسٹ ماسٹر جنرل (میل اینڈ بزنس ڈیولپمنٹ)، اشوک کمار پوسٹ ماسٹر جنرل (آپریشنز)، رام ولاس چودھری ڈائرکٹر پوسٹل سروسز (آپریشنز اور ہیڈ کوارٹر) اس صفائی مہم سے متعلق روزمرہ کی سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
صفائی مہم کے دوران لیٹر بکس کی پینٹنگ، پوسٹ آفسز، میل آفسز، ایڈمنسٹریٹو دفاتر اور پوسٹل کالونیوں کی صفائی کے علاوہ سماجی فاصلہ و کورونا کے پھیلاؤ پر قابو پانے سے متعلق اقدامات کے بارے میں عوام میں آگاہی پیدا کی جارہی ہے۔ اس مہم کے دوران عوام میں ماسک، گلوز اور سنیٹائزر بھی تقسیم کئے جارہے ہیں۔
سوچھتا ریلی کے انعقاد کے علاوہ سوچھ بھارت مشن کے عنوان پر مضمون نویسی اور پوسٹر سازی کا مقابلہ بھی منعقد کیا گیا۔ ڈاک ملازمین نے شرم دان میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔