‘پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا’ کے تحت دہلی کے نجف گڑھ میں اے سی پی آفس کی عمارت کی تیسری منزل پر یہاں یوتھ سینٹر شروع کیا گیا تھا۔ لیکن لاک ڈاؤن ہونے کے بعد سے یہاں سب کچھ بند تھا۔ ضلع دوارکا کی ریزرو خواتین پولیس اہلکاروں کی ٹیم نے اسی کمرے میں کورونا وائرس سے بچنے کے لیے ماسک بنانے کی شروعات کرکے ہزاروں ماسک بنا کر صرف ضرورت مندوں تک ہی نہیں بلکہ پولیس کی ڈیوٹی میں جوانوں اور فوجیوں تک بھی پہنچایا جاتا ہے۔
ایڈیشنل ڈی سی پی دوارکا آر پی مینا نے ای ٹی وی بھارت کی ٹیم کو بتایا کہ یہ وہ خواتین پولیس اہلکار ہیں جو پہلے 8 گھنٹے کی ڈیوٹی کو پورا کرتی ہیں اور پھر وقت نکال کر دو سے تین گھنٹے کپڑوں کا ماسک بھی بناتی ہیں۔