اردو

urdu

By

Published : Sep 22, 2022, 10:23 AM IST

ETV Bharat / state

Delhi Police seize drugs دہلی پولیس نے 1725 کروڑ روپے سے زیادہ کی منشیات ضبط کی

دہلی پولیس کی اسپیشل برانچ نے تقریباً 312 کلو گرام میتھ اور 10 کلو گرام ہیروئن ضبط کی ہے۔ دہلی پولیس کے اسپیشل کمشنر آف پولیس ایچ جی ایس دھالیوال نے کہا کہ ضبط شدہ مادہ کی کل بین الاقوامی قیمت تقریباً 1725 کروڑ روپے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ منشیات پر مشتمل ملیٹھی کی کھیپ ممبئی کے جے این پی ٹی بندرگاہ (جواہر لال نہرو پورٹ ٹرسٹ) پر ایک کنٹینر میں رکھی گئی تھی، جسے نکال کر دہلی لے جایا جانا تھا۔Delhi Police seize drugs

Etv Bharat
Etv Bharat

نئی دہلی: دہلی پولیس کی اسپیشل برانچ نے تقریباً 312 کلو گرام میتھ اور 10 کلو گرام ہیروئن ضبط کی ہے۔ اسے بھارت میں فروخت کیا جانا تھا جس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت 1725 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔Delhi Police seize drugs

پولیس کے مطابق اسپیشل برانچ نے ہیروئن میں بھیگی ہوئی 20 ٹن ملیٹھی کی جڑیں برآمد کی ہیں۔ مجموعی منشیات کا تخمینہ تقریباً 345 کلو گرام ہے۔ اس معاملے میں دو افغان شہریوں مصطفیٰ اسٹانک زئی اور رحیم اللہ رحیمی کو گرفتار کیا گیا۔

دہلی پولیس کے اسپیشل کمشنر آف پولیس ایچ جی ایس دھالیوال نے کہا کہ ضبط شدہ مادہ کی کل بین الاقوامی قیمت تقریباً 1725 کروڑ روپے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ منشیات پر مشتمل ملیٹھی کی کھیپ ممبئی کے جے این پی ٹی بندرگاہ (جواہر لال نہرو پورٹ ٹرسٹ) پر ایک کنٹینر میں رکھی گئی تھی، جسے نکال کر دہلی لے جایا جانا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ آخر کار ٹیم نے کنسائنمنٹ کی ایک ایک چھڑی کا معائنہ کرنا شروع کیا، کچھ ملیٹھی کی جڑ کا رنگ دیگر سے زیادہ گہرا تھا، پھر ٹیم کو تمام چھڑیوں میں ہیروئن کا پتہ چلا جن کا رنگ گہرا تھا۔ ہیروئن کی یہ کھیپ پروسیسنگ کے لیے مدھیہ پردیش، پنجاب، دہلی، ہریانہ اور دیگر ریاستوں میں واقع عارضی فیکٹریوں تک پہنچنے والی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: Drug Case in Delhi دہلی پولیس نے منشیات کے گٹھ جوڑ کا پردہ فاش کیا

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details