دہلی فسادات میں کے ملزم شاہ رخ پٹھان Delhi Riots Accused Shah Rukh Pathan کی درخواست ضمانت کی دہلی پولیس نے مخالفت کرتے ہوئے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ پوچھ گچھ کے دوران شاہ رخ نے کہا کہ اسے اپنے غیر قانونی کام پر بالکل بھی پچھتاوا نہیں ہے۔
شاہ رُخ پر الزام ہے کہ اس نے فروری 2020 کو دہلی میں ہوئے فرقہ وارانہ فسادات کے دوران مبینہ طور پر پولیس ہیڈ کانسٹیبل کو پستول دکھائی تھی۔
پولیس نے عدالت میں کہا کہ شاہ رُخ کا خاندانی ریکارڈ مجرمانہ رہا ہے۔ اس لیے اگر ضمانت دی جاتی ہے تو گواہ اس سے بری طرح متاثر ہو سکتے ہیں۔
پولیس اسٹیٹس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 'ملزم غیر قانونی اسلحہ اور گولہ بارود اپنے پاس رکھتا تھا اور اسے اپنے غیر قانونی فعل پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔ ایک پولیس اہلکار اور عام لوگوں پر گولی چلانے کا عمل ظاہر کرتا ہے کہ اگر ضمانت پر رہا کیا گیا تو وہ اس طرح کی مجرمانہ سرگرمیاں دوبارہ انجام دے سکتا ہے۔