اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی پولیس کے افسران آج کسان رہنماؤں سے ملاقات کریں گے - Delhi Police officers to meet farmers leaders

سنیوکت کسان مورچہ (ایس کے ایم) نے اعلان کیا ہے کہ 19 جولائی 2021 سے شروع ہونے والے پارلیمنٹ اجلاس کے دوران وہ پارلیمنٹ کے باہر احتجاج کریں گے۔ اس سلسلے میں دہلی پولیس کسان رہنماؤں سے اتوار کے روز (18 جولائی) کو بات چیت کرے گی۔

دہلی پولیس کے افسران آج کسان رہنماؤں سے ملاقات کریں گے
دہلی پولیس کے افسران آج کسان رہنماؤں سے ملاقات کریں گے

By

Published : Jul 18, 2021, 11:38 AM IST

سنیوکت کسان مورچہ (ایس کے ایم) نے اعلان کیا ہے کہ 'کسان 19 جولائی 2021 سے شروع ہونے والے پارلیمنٹ اجلاس کے دوران پارلیمنٹ کے باہر احتجاج کریں گے۔ 22 جولائی سے ہر روز سنیوکت کسان مورچہ سے وابستہ تمام تنظیم کے پانچ افراد پارلیمنٹ کے باہر احتجاج کریں گے۔

پارلیمنٹ کا آئندہ مانسون اجلاس 19 جولائی سے شروع ہورہا ہے۔ کسان رہنما راکیش ٹکیت کے مطابق پارلیمنٹ اجلاس کے دوران 200 کسان ہر روز پارلیمنٹ کی جانب جائیں گے۔

ٹکیت نے پارلیمنٹ کے باہر کسانوں کے احتجاج سے متعلق ایک پوسٹر بھی جاری کیا ہے۔ پوسٹر جاری کرتے ہوئے ٹکیت نے کہا تھا کہ "اگر ارکان پارلیمان مغرور اور لاپرواہ ہو تو اس کے نتیجے میں عوامی انقلاب آتی ہے۔"

یہ بھی پڑھیں: All Party Meeting: کُل جماعتی اجلاس طلب

راکیش ٹکیت کا کہنا ہے کہ 'کسان بسوں اور اپنی گاڑیوں سے پارلیمنٹ جائیں گے۔ پارلیمنٹ کا اجلاس شام کو اختتام پذیر ہوگا، پھر کسان پارلیمنٹ سے واپس آئیں گے اور اگلے دن دوبارہ پارلیمنٹ جائیں گے۔' یہ سلسلہ مانسون سیشن تک جاری رہے گا۔

جب راکیش ٹکیت سے پوچھا گیا کہ کیا وہ بھی احتجاج میں شامل ہوں گے تو انہوں نے کہا کہ 'متحدہ کسان مورچہ جو بھی فیصلہ کرے گا اس پر عمل کیا جائے گا۔ راکیش ٹکیت نے واضح کیا ہے کہ پارلیمنٹ کے باہر کسانوں کا احتجاج مکمل طور پر پرامن ہوگا۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details