اردو

urdu

By

Published : Jul 2, 2022, 12:20 PM IST

Updated : Jul 2, 2022, 1:05 PM IST

ETV Bharat / state

Mohammed Zubair: محمد زبیر کے خلاف دفعات میں اضافہ، دہلی پولیس نے 14 دنوں تک عدالتی تحویل میں دینے کی درخواست کی

محمد زبیر کی چار روزہ پولیس حراست آج ختم ہونے کے سبب دہلی پولیس نے محمد زبیر سے پوچھ گچھ کے لیے 14 دن کی پولیس تحویل کی درخواست کی ہے۔ قبل ازیں انہیں دوبارہ پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ سنیگدھا سروریہ کی عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔ Delhi Police Seeks 14 Day Police Remand Against Zubair

Delhi Police Seeks 14 Day Police Remand Against Zubair
Delhi Police Seeks 14 Day Police Remand Against Zubair

دہلی:آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کی چار روزہ پولیس حراست آج ختم ہو رہی ہے۔ جس کے سبب انہیں دوبارہ پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ سنیگدھا سروریہ کی عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔ دہلی پولیس کی طرف سے پیش ہونے والے سینیئر پبلک پراسیکیوٹر اتل سریواستو نے محمد زبیر سے پوچھ گچھ کے لیے 14 دن کی پولیس تحویل کی درخواست کی ہے۔ سریواستو نے عدالت کو بتایا کہ اس معاملے میں کئی نئے حقائق سامنے آئے ہیں۔ اسی کو دیکھتے ہوئے دہلی پولیس نے محمد زبیر پر کئی نئے الزامات عائد کیے ہیں۔ Delhi Police Seeks 14 Day Police Remand Against Zubair

یہ بھی پڑھیں:


دہلی پولیس نے آئی پی سی کی دو دفعہ 120-B (مجرمانہ سازش) اور 201 (ثبوت کو تباہ کرنے) کے ساتھ فارن کنٹری بیوشن (ریگولیشن) ایکٹ کی دفعہ 35 بھی لگائی ہے۔ Delhi Police Brings New Charges Against Zubair۔ تاہم زبیر کی وکیل ورندا گروور نے کہا ہے کہ وہ اپنے مؤکل کی ضمانت کے لیے ضمانت کی درخواست دائر کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ محمد زبیر کو 27 جون کو سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے مذہبی جذبات مجروح کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ Delhi Police has Sought 14-day Judicial Custody of Alt News Journalist Mohammed Zubair

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Jul 2, 2022, 1:05 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details