اردو

urdu

ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن: دہلی پولیس کو17 ہزار 449 کالز موصول

لاک ڈاؤن سے متعلق مسائل کو حل کرنے کے لئے دہلی پولیس کی جانب سے ہیلپ لائن نمبر 23469526 جاری کیا گیا تھا۔ جس پر دہلی پولیس کو اب تک 17 ہزار 449 کال موصول ہوئی ہیں۔

لاک ڈاؤن: دہلی پولیس کو اب تک 17 ہزار 449 کال موصول ہوئی
لاک ڈاؤن: دہلی پولیس کو اب تک 17 ہزار 449 کال موصول ہوئی

By

Published : Apr 12, 2020, 10:06 AM IST

لاک ڈاؤن کے بعد سے اب تک دہلی پولیس کو مسائل حل کرنے سے متعلق 17 ہزار 449 کال موصول ہوئیں ۔

اگرگزشتہ چوبیس گھنٹوں کے بارے میں بات کریں تو پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران اس ہیلپ لائن نمبر پر کل 828 فون موصول ہوئے ہیں۔

دہلی پولیس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہیلپ لائن نمبر پر 60 کالز کا تعلق دہلی سے باہر سے تھا، جو متعلقہ ریاستوں کے ہیلپ لائن نمبر پر بھیجے گئے ہیں۔

وہیں 42 کالز کا تعلق نو فوڈ نومنی سے تھا، انہیں ان کے پتے پر سیدھے راحتے کے لیے مختلف این جی اوز کو بھیج دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی 2 کال میڈیکل سے متعلق تھی، جنہیں مناسب مشورے کے ذریعے حل کیا گیا تھا۔

593 کالز موومنٹ پاس سے متعلق تھے جس میں فون کرنے والوں کو اپنے علاقے کے ایڈیشنل ڈی سی پی آفس سے رابطہ کرنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔

دہلی پولیس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے دوران دہلی کے تمام 15 اضلاع میں 400 سے زیادہ غیر سرکاری تنظیموں کی مدد سے فوڈ ڈیلیوری نیٹ ورک قائم کیا گیا ہے۔

اس کے ذریعہ دہلی میں 2 لاکھ 85 ہزار 918 افراد کو 250 مقامات پر کھانا کھلایا گیا اور 2 ہزار 131 افراد میں ایک خشک راشن کٹ بھی تقسیم کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details