اردو

urdu

ETV Bharat / state

ماسک استعمال نہ کرنے والوں کے خلاف دہلی پولیس کی کارروائی

سماجی فاصلہ کی عدم برقراری اور ماسک نہیں پہننے والوں کے خلاف دہلی پولیس سخت کارروائی کررہی ہے۔

Delhi police fine commuters for not wearing masks
ماسک استعمال نہ کرنے والوں کے خلاف دہلی پولیس کی کاروائی

By

Published : Jul 12, 2020, 7:17 PM IST

دہلی پولیس نے جہانگیر پوری کے متعدد بلاکس میں کورونا وبا کے چلتے نافذ پروٹوکول کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں دکانداروں اور مقامی افراد پر جرمانے عائد کئے۔ یہاں لوگ سماجی فاصلہ کی کھلی خلاف ورزی کررہے تھے۔

ماسک استعمال نہ کرنے والوں کے خلاف دہلی پولیس کی کاروائی

کورونا وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے نافذ لاک ڈاؤن کے ابتدائی دنوں میں جہانگیر پورہ علاقہ میں ہی سب سے زیادہ کیسز درج کئے گئے تھے جس کے بعد متعدد بلاکس کو سیل کردیا گیا تھا۔

اب یہاں حالات بہتر ہونے کے بعد تمام بلاکس سے تحدیدات کو ہٹا دیا گیا لیکن دہلی پولیس لوگوں کو محفوظ رہنے کا مشورہ دے رہی ہے۔ جہانگیر پوری کے جے اور آئی بلاک مارکیٹ میں پولیس کاروائی کے دوران لوگوں کو کور ونا وبا سے محفوظ رہنے کی تلقین کی گئی اور ماسک کا استعمال نہ کرنے والوں اور سماجی فاصلہ برقرار نہ رکھنے والوں کے خلاف جرمانے بھی عائد کئے گئے۔

دہلی پولیس دکانداروں کو بھی وارننگ دے رہی کہ آئندہ تمام اصول و ضوابط پر عمل آوری کو یقینی بنائیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خریداری کے دوران سماجی فاصلہ برقرار رکھنا چاہئے اور ماسک کا استعمال کرنا چاہئے اور جو شخص بغیر ماسک کے خریداری کےلیے آئے اسے دکاندار سامان دینے سے منع کردے۔

پولیس کاروائی کے دوران مقامی لوگوں پر بھی جرمانے عائد کئے گئے جبکہ وہ بغیر ماسک لگائے سڑکوں پر گھوم رہے تھے۔ وہیں مقامی لوگوں نے پولیس کاروائی کی سراہنا کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details