اردو

urdu

ETV Bharat / state

Deny Permission to Munawar Faruqui's show منور فاروقی کو شو کرنے کی اجازت دینے سے انکار - فرقہ وارانہ کیشدگی کے پیش نظر اجازت دینے سے انکار

مزاحیہ فنکار منور فاروقی کو 28 اگست کو قومی دارالحکومت میں کامیڈی شو کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ Delhi Police denies permission to stand up comedian Munawar Faruqui to perform show

منور
منور

By

Published : Aug 27, 2022, 9:23 AM IST

دہلی پولیس نے مزاحیہ فنکار منور فاروقی کو 28 اگست کو قومی دارالحکومت میں کامیڈی شو کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ دہلی پولیس کے شعبہ لائسنسنگ یونٹ نے اجازت دینے سے انکار کردیا۔ مقامی پولیس کی رپورٹ کے مطابق شو سے علاقے میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی متاثر ہوسکتی ہے۔

وشوا ہندو پریشد (وی ایچ پی) نے دو روز قبل فاروقی کے شو کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے دہلی پولیس کمشنر سنجے اروڑہ کو خط لکھا تھا جس میں منور فاروقی پر مذہبی کشیدگی پھیلانے کا الزام عائد کیا۔ وی ایچ پی کے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر شو کو منسوخ نہیں کیا گیا تو وی ایچ پی اور بجرنگ دل کے اراکین احتجاج کریں گے۔

گزشتہ ہفتہ منور فاروقی نے سخت سیکورٹی کے درمیان حیدرآباد میں ایک اسٹینڈ اپ کامیڈی شو کیا تھا۔ تلنگانہ بی جے پی کے سربراہ بنڈی سنجے کمار نے فاروقی پر ہندو بھگوانوں کا مذاق اڑانے کا الزام لگاتے ہوئے شو کے بائیکاٹ کی کال دی تھی۔ اس ہفتے کے شروع میں تلنگانہ کے معطل شدہ بی جے پی کے متنازعہ رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ کو ریاستی پولیس نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کردہ ایک ویڈیو میں پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی کے پاداش میں گرفتار کیا ہے۔

راجہ سنگھ کے ذریعہ پیغمبر اسلامﷺ پر نازیبا تبصرہ کے بعد تلنگانہ میں مظاہرے پھوٹ پڑے تھے، اس سے قبل راجہ سنگھ کو منگل کو گرفتار کیا گیا تھا، اور عدالتی احکامات کے بعد رہا کر دیا گیا۔ 25 اگست کو گوشہ محل حلقہ سے رکن اسمبلی کو دوسری بار گرفتار کیا گیا۔ اس سے پہلے بنگلورو میں فاروقی کے شو کو سٹی پولیس نے دوسری بار منسوخ کر دیا تھا، کہا جارہا ہے کہ منتظمین نے اس پروگرام کے انعقاد کے لیے پیشگی اجازت نہیں لی تھی۔

مزید پڑھیں:Munawar Faruqui Another Show Cancelled: کامیڈین منور فاروقی کے گروگرام شو پر بھی پابندی

اس سال کے شروع میں فاروقی نے کنگنا رناوت کی میزبانی والے ریئلٹی شو 'لاک اپ' میں حصہ لیا تھا اور 18 لاکھ سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے کے بعد ونر ٹرافی جیتی تھی۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details