اردو

urdu

ETV Bharat / state

ریسلر سشیل کمار گرفتار - ریسلر سشیل کمار گرفتار

دہلی کے اسپیشل سیل نے معروف ریسلر سشیل کمار کو پنجاب سے گرفتار کر لیا ہے۔

sushil kumar
سشیل کمار

By

Published : May 23, 2021, 10:13 AM IST

Updated : May 23, 2021, 12:10 PM IST

دہلی پولیس کی اسپیشل سیل کی ٹیم نے قتل کے الزام میں مفرور پہلوان سشیل کمار (38) سمیت دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔

اسپیشل سیل کے ایک اعلی افسر نے آج بتایا کہ انسپکٹر شیوکمار اور انسپکٹر کرم بیر کی سربراہی میں اسپیشل سیل کی ٹیم نے یہاں منڈکا سے سشیل اور اجے (48) کو گرفتار کیا ہے۔

اے سی پی عطر سنگھ اس ٹیم کی نگرانی کر رہے تھے۔ دہلی پولیس نے سشیل کمار پر ایک لاکھ روپے جبکہ ان کے ساتھی اجے پر 50 ہزار روپے کے انعام کا اعلان کیا تھا۔

واضح ر ہے کہ دہلی کے چھترسال اسٹیڈیم میں 4 مئی کی رات پہلوانوں کے مابین جھگڑے کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ اس میں کچھ پہلوان بری طرح زخمی ہوگئے تھے جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ان میں سے ایک کا علاج کے دوران انتقال ہوگیا۔ ہلاک شدہ کی شناخت پہلوان ساگر کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں ہی اس قتل میں ملزم تھے۔

Last Updated : May 23, 2021, 12:10 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details