اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی: بی ایس ای ایس کے دو نقلی ملازم گرفتار - دونوں ملزمان سے مسلسل پوچھ گچھ

دہلی کے سنگم وہار پولیس نے بجلی کمپنی بی ایس ای ایس کے نقلی ملازم بن کر پیسہ کمانے والے دو بدمعاشو کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس دونوں ملزمان سے مسلسل پوچھ گچھ کررہی ہے۔

دہلی: بی ایس ای ایس کے دو نقلی ملازم گرفتار
دہلی: بی ایس ای ایس کے دو نقلی ملازم گرفتار

By

Published : Jul 9, 2020, 4:19 PM IST

جنوبی دہلی کے سنگم وہار تھانہ کی پولیس نے بجلی کمپنی بی ایس ای ایس کے نقلی ملازم بن کر پیسے وصول کرنے والے دو بدمعاشوں کو گرفتار کیا ہے۔ دہلی پولیس مرکزی ملزم کے ساتھ ساتھ اس کے ساتھی کو بھی گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

در اصل سنگم وہار پولیس تھانہ میں گزشتہ 17 مارچ کو شکایت کنندہ ہرش ورما نے شکایت درج کروائی تھی کہ بی ایس ای ایس کے جعلی ملازمین اس کے گھر آئے اور اس کا بجلی کا میٹر چھین لیا۔ جب اس نے اس بارے میں معلومات حاصل کرنا چاہیں تو ملازم نے بتایا کہ اس کے الیکٹرک میٹر کی سیل ٹوٹ گئی ہے اور اگر وہ 70 ہزار روپے نہیں دیتا ہے تو اس کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

اس کا بجلی کا میٹر بھی کاٹ کر جعلی بجلی ورکرز کے پاس لے جایا گیا تھا۔ شکایت کنندہ کے مطابق ، 5 افراد کی ایک ٹیم آئی تھی۔

پورے معاملے کو دیکھتے ہوئے دہلی پولیس نے ٹیم تشکیل دے کر ملزم کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم کا نام سراج خان ہے اور اس کے ساتھی کا نام راجیش سول بتایا جارہا ہے۔ دہلی پولیس کے مطابق راجیش ٹھیکے پر کام کرتا ہے اور وہ لوگوں کے بجلی کے میٹروں کی سیل توڑ دیتا تھا اور پھر ان کے گھر جا کر پیسے ٹھگنے کا کام کرتے تھا۔

پولیس تفتیش کے دوران ملزم نے انکشاف کیا کہ 2017 کے بعد سے اس نے اپنے گینگ کو مختلف علاقوں جیسے مدنگیر ، نیو فرینڈس کالونی میں سرگرم کیا ہے اور لاکھوں روپے لوٹ لئے ہیں۔ دہلی پولیس نے گرفتار ملزم سے ایک ہنڈائی کار اور ایک ڈیجیٹل الیکٹرک میٹر بھی برآمد کیا ہے۔ فی الحال دونوں ملزمان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details