اردو

urdu

ETV Bharat / state

Haj 2023 دہلی سے روانہ ہونے والے عازمین کو حج کی کتنی رقم ادا کرنا ہے۔۔؟

دہلی سے سفر حج پر روانہ ہونے والے عازمین کو 3 لاکھ 44 ہزار 867 روپے ادا کرنے ہوں گے اور قربانی کے لیے 16 ہزار 344 روپے فی فرد ادا کرنے ہوں گے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : May 9, 2023, 8:39 AM IST

دہلی سے روانہ ہونے والے عازمین کو حج کی کتنی رقم ادا کرنا ہے۔۔؟

دہلی: حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے سفر حج پر روانہ ہونے والے عازمین کے لیے رقم جمع کرانے کی آخری قسط کا اعلان کیا جا چکا ہے۔ دہلی سے سفر حج پر روانہ ہونے والے عازمین کو آخری قسط میں 93 ہزار 67 روپے ادا کرنا ہے۔ اس میں قربانی کی رقم شامل نہیں ہے وہیں اگر عازمین حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعے قربانی کریں گے انہیں 16 ہزار 344 روپے مزید ادا کرنے ہوں گے۔ آخری قسط کے مطابق دہلی سے سفر حج پر روانہ ہونے والے عازمین کو 3 لاکھ 44 ہزار 867 روپے ادا کرنے ہوں گے اور قربانی کے لیے 16 ہزار 344 فی حاجی ادا کرنے ہوں گے۔ اس حساب سے دہلی سے روانہ۔ہونے والے ایک حاجی کو 3 لاکھ 61 ہزار 211 روپے ادا کرنے ہوں گے اس میں زر مبادلہ کی رقم شامل نہیں ہے اگر وہ بھی شامل کر لی جائے تو یہ رقم 4 لاکھ 8 ہزار 251 روپے ہوں گے جو کسی بھی طریقے سے سستا نہیں ہے کیونکہ گذشتہ برس بھی تقریبا اتنا ہی خرچ تمام عازمین کو ادا کرنا پڑا تھا۔

حالانکہ جب اسمرتی ایرانی نے وزارت اقلیتی امور کی کمان سنبھالی تھی اور پہلی میٹنگ حج سے متعلق کی تھی اس میٹنگ میں یہ کہا گیا تھا کہ رواں برس سفر حج گذشتہ برسوں کے مقابلے 50 ہزار روپے سستا ہونے والا ہے لیکن جو رقم اب عازمین کو ادا کرنی پڑھ رہی ہے اس حساب سے اسمرتی ایرانی کا دعوی غلط ثابت ہو رہا ہے۔ نمائندہ ای ٹی وی بھارت کو دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹیو آفیسر اشفاق احمد عارفی نے بتایا کہ آخری قسط جمع کرنے کی آخری تاریخ 15 مئی ہے جبکہ سفر حج کے لیے بھارت سے پروازوں کا سلسلہ 21 مئی سے شروع ہو جائے گا۔ انہوں نے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی سے فارم بھرنے والے عازمین سے متعلق بتایا کہ اب تک 250 درخواست گزار اپنی درخواست واپس لے چکے ہیں تاہم ابھی تک ویٹنگ لسٹ سے متعلق کوئی بھی فہرست حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے ان کے پاس نہیں آئی ہے جیسے ہی ویٹنگ لسٹ سے متعلق عازمین کے ناموں کی فہرست ان کے پاس آئے گی وہ عازمین کو مطلع کردیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :Haj 2023 حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں کی سعودی ایمبیسڈر سے ملاقات

ABOUT THE AUTHOR

...view details