اردو

urdu

ETV Bharat / state

'دہلی والوں کو 200 یونٹ مفت بجلی ملتی رہے گی'

موجودہ مالی سال کے لئے دہلی حکومت نے بجلی کمپنیوں کو سبسڈی دینے کے لئے اپنے بجٹ میں 2800 کروڑ روپے کی فراہمی کی ہے۔

By

Published : Apr 21, 2020, 9:56 AM IST

'دہلی والوں کو 200 یونٹ مفت بجلی ملتی رہے گی'
'دہلی والوں کو 200 یونٹ مفت بجلی ملتی رہے گی'

دہلی حکومت نے آج رواں مالی سال کے لئے بجلی کے صارفین کو دی جانے والی 200 یونٹ مفت بجلی کے لیے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنی کو سبسڈی کے طور پر جو رقم دی جائے گی اس کا بھی حکم میں ذکر کیا گیا ہے۔

دہلی حکومت کا جاری کردہ حکم

وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے اپنے انتخابی منشور میں یہ بھی ذکر کیا تھا کہ دہلی میں جب نئی ​​حکومت بننے پر یہ فیصلہ عمل میں رہے گا۔ اس وعدے کو پورا کرنے کے لئے عام آدمی پارٹی حکومت نے یہ حکم جاری کیا ہے۔ دہلی حکومت کے انرجی سکریٹری نے یہ حکم 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو مفت بجلی فراہم کرنے کے لئے جاری کیا ہے۔ اس کے بدلے میں بجلی کی تقسیم کار کمپنی حکومت سے جو سبسڈی وصول کرے گی اس کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

دہلی حکومت کا جاری کردہ حکم

اس کے علاوہ دہلی حکومت نے دسمبر کے مہینے میں دہلی کی مختلف عدالتوں میں وکلا کے چیمبر کے لیے بھی گھریلو شرح پر بجلی فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس فیصلے کو کابینہ نے منظور کیا تھا۔ یہ بھی موجودہ مالی سال میں بھی یہ چلتا رہےگا۔ اس کا بھی حکم میں ذکر ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details