اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی: ڈی یو سے الحاق شدہ کالجز میں ابھی بھی داخلہ کا موقع - ڈی یو سے الحاق شدہ کالجز میں ابھی بھی داخلے کا موقع

ڈی یو سے الحاق شدہ ٹاپ کالجز نے طلباء کے لئے داخلے کے لئے دروازے اب بھی کھلے ہیں۔ کالجز کی اسپیشل کٹ آف لسٹ کی بنیاد پر طلباء 26 سے 28 اکتوبر تک داخلے کے لیے درخواست دے سکیں گے۔ داخلہ کی آن لائن فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ 29 اکتوبر رکھی گئی ہے۔

ڈی یو
ڈی یو

By

Published : Oct 26, 2021, 1:48 PM IST

دہلی یونیورسٹی سے الحاق شدہ کالجز میں جاری اسپیشل کٹ آف لسٹ میں جنرل کوٹے کے لیے اب کچھ چنندہ کورسز میں داخلہ کا موقع دیا گیا ہے۔ پیر کو اسپیشل کٹ آف میں جنرل کوٹے سے زیادہ ریزرو کوٹے کے لیے داخلے کے کٹ آف کا اعلان کیا گیا ہے۔


کالجز کی کٹ آف لسٹ میں جنرل کوٹے کے بیشتر کورسز میں داخلے بند کردیے گئے ہیں۔ کالجز کی اسپیشل کٹ آف لسٹ کی بنیاد پر طلبا 26 سے 28 اکتوبر تک داخلے کے لیے درخواست دے سکیں گے۔


داخلہ کی آن لائن فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ 29 اکتوبر رکھی گئی ہے۔


واضح رہے کہ کہ ڈی یو سے الحاق شدہ کالجز کی اسپیشل کٹ لسٹ میں کسی طرح ڈاؤن فال نہیں کیا گیا ہے۔ لہذا یہ اسپیشل کٹ آف لسٹ صرف انہی ہائر اسکور والے طلبا کے لیے ہے جنہو ں نے ابھی تک پچھلی تینوں کٹ آف لسٹ میں سے کسی میں بھی داخلہ نہیں لیا ہے۔

مزید پڑھیں:ڈی یو کی تیسری کٹ آف لسٹ جاری، داخلہ کے عمل کا کل سے آغاز


واضح رہے کہ ڈی یو سے الحاق شدہ لیڈی شری رام کالج میں سائیکولوجی آنرس میں 99.25 فیصد اور جرنل آنرس میں 99 فیصد کٹ آف جاری کی گئی ہے۔
اسی طرح ہندو کالج نے او بی سی کوٹے کے لیے پولیٹیکل سائنس میں 99 فیصد، رام جس کالج نے ای ڈبلیو ایس کوٹے کے لیے پولیٹیکل کالج نے جنرل کوٹہ کے لیے بی کام 99 فیصد کٹ آف کا اعلان کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details