اردو

urdu

ETV Bharat / state

شاہین باغ مظاہرہ اتفاق نہیں منصوبہ بند تجربہ: مودی - شہریت ترمیمی قانون

وزیراعظم نریندر مودی نے دہلی میں انتخابی تشہیری مہم کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'شاہین باغ، سیلم پور اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کے مظاہرے اتفاقیہ نہیں بلکہ منصوبہ بند تجربہ ہیں'۔

وزیراعظم نریندر مودی
وزیراعظم نریندر مودی

By

Published : Feb 3, 2020, 8:47 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 1:34 AM IST

شہریت ترمیمی قانون(سی اے اے) کے خلاف شاہین باغ میں گزشتہ 50 روز سے جاری مظاہرے کے بارے میں وزیر اعظم نریندر مودی نے حزب اختلاف جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ(سی اے اے مخالف مظاہرے) ووٹ بینک کی سیاست کا نتیجہ ہے نیز یہ اتفاق نہیں بلکہ تجربہ ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی، ویڈیو

مشرقی اور شمال مشرقی دہلی لوک سبھا نشست کے تحت آنے والی 20 اسمبلی نشستوں کے لیے بی جے پی کے امیدواروں کی حمایت میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی نے کہا کہ سلیم پور، جامعہ ملیہ اسلامیہ اور شاہین باغ میں گزشتہ کئی دنوں سے سی اے اے کے خلاف جو مظاہرے ہورہے ہیں وہ محض ایک اتفاق نہیں بلکہ اس کے پیچھے سیاسی ڈیزائن ہے، جو قوم کی ہم آہنگی کو برباد کرنے والا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'اگر صرف ایک ہی قانون کی مخالفت کی جاتی تو وہ حکومت کی تمام تر یقین دہانیوں کے بعد ختم ہوجاتا لیکن عام آدمی پارٹی (عاپ) اور کانگریس دونوں ہی پارٹیاں لوگوں کو مشتعل کررہی ہیں، آئین اور ترنگا کو سامنے رکھتے ہوئے تقریر کر رہے ہیں اور اصل سازش سے توجہ ہٹائی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا آئین ہی عدلیہ اور ہماری عدالتوں کی اساس ہے، عدالتیں عوام کو انصاف دلاتے ہوئے آئین کی روح کے مطابق چلتی ہیں۔

نریندر مودی نے وزیراعلی اروند کیجریوال کی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے نریندر مودی نے کہا کہ 11 فروری کے بعد دہلی میں بی جے پی کی حکومت تشکیل دی جائے گی اور قومی دارالحکومت کو ترقی کی نئی رفتار ملے گی۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 1:34 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details