اردو

urdu

ETV Bharat / state

سرکاری زمینوں پر تعمیر شدہ مساجد کو توڑا جائے گا: بی جے پی رکن پارلیمان

دہلی میں انتخابات کا بگل بج چکا ہے اور اس معاملے میں مغربی دہلی سے بی جے پی رکن پارلیمان پرویش ورما نے کہا ہے کہ دہلی کی سرکاری زمینوں پر بنی مسجدوں کا ٹوٹنا طئے ہے۔

بی جے پی رکن پارلیمان پرویش ورما
بی جے پی رکن پارلیمان پرویش ورما

By

Published : Jan 13, 2020, 11:21 PM IST

واضح رہے کہ دہلی سے بی جے پی کے رکن پارلیمان نے اس قبل جولائی میں یہ معاملہ اور انھوں نے اس متعلق ایک فہرست بھی لیفٹننٹ گورنر کو سونپی تھی۔

بی جے پی رکن پارلیمان پرویش ورما

دہلی بی جے پی کے دفتر میں کیجریوال حکومت کے خلاف بولنے کے لیے آئے رکن پارلیمان پرویش ورما نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کی حکومت کے ذریعے 70 وعدوں میں سے انفراسٹرکچر پر دہلی کی عوام کے ساتھ دھوکہ کیا گیا ہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا ہے کہ دہلی میں پانچ برس قبل عام آدمی پارٹی کی حکومت اقتدار میں آئی، اس حکومت نے دہلی کی عوام کو خواب تو بہت دکھائے لیکن جب اسے حقیقت میں بدلنے کا وقت آیا تب عوام کے ساتھ دھوکہ کیا گیا، حکومت نے غیر قانونی تعمیرات اور ناجائز تجاوزات کو روکنے کی سمت میں کوئی کام نہیں کیا۔

متعلقہ تصویر

خیال رہے کہ جولائی کے مہینے میں مغربی دہلی سے بی جے پی کے رکن پارلیمان پرویش ورما نے اس مدعے کو اٹھایا تھا اور انھوں نے 54 ایسے مقامات کی ایک فہرست لیفٹننٹ گورنر کو سونپی تھی جس میں سرکاری زمینوں پر مسجد یا قبرستان کے ہونے کا دعوی کیا گیا ہے۔

متعلقہ تصویر

ABOUT THE AUTHOR

...view details