اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی اقلیتی کمیشن نے سربھجیت کو قانونی خدمات کی پیشکش کی - دہلی اقلیتی کمیشن

دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر ظفرالاسلام خان نے گرامین سیوا کے ڈرائیور سربھجیت کو وکیل کی خدمات مہیا کرانے کی پیشکش ہے۔

دہلی اقلیتی کمیشن نے سربھجیت کو قانونی خدمات کی پیشکش کی

By

Published : Jun 22, 2019, 6:21 PM IST


گزشتہ کئی روز قبل مکھرجی نگر علاقے میں گرامین سیوا چلانے والے سکھ ڈرائیور سربھجیت اور پولیس کے درمیان ہوئے سانحے کے بعد اب دہلی اقلیتی کمیشن نے بھی نوٹس لیتے ہوئے ایک 5 رکنی ٹیم بنانے اور اس پورے معاملے کی تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دہلی اقلیتی کمیشن نے سربھجیت کو قانونی خدمات کی پیشکش کی

دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر ظفرالاسلام خان نے اس پورے سانحے پر کہا کہ جس طرح سے دہلی پولیس کے اہلکاروں نے سربھجیت کے ساتھ برتاؤ کیا ہے وہ انسانیت کے خلاف ہے۔

انہوں نے سربھجیت کو قانونی چارہ جوئی کے لیے وکیل مہیا کرانے کی پیشکش کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سربجیت کو اگر کسی بھی طرح کی کوئی بھی قانونی مدد چاہیے تو دہلی اقلیتی کمیشن اس کے لئے تیار ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دہلی اقلیتی کمیشن نے ایک پانچ رکنی ٹیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے جو اس پورے معاملے کی تفتیش کرکے رپورٹ پیش کرے گی، جس میں پانچ الگ الگ شعبہ کے لوگوں کو شامل کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details