اردو

urdu

By

Published : Feb 24, 2020, 5:28 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 10:22 AM IST

ETV Bharat / state

دہلی اقلیتی کمیشن، سی اے اے کے خلاف سفارش کرسکتا ہے

دہلی اقلیتی کمیشن، شہریت ترمیمی قانون کے خلاف قرار داد منظور کرانے کے لیے دہلی حکومت کو جلد ہی خط لکھ سکتا ہے۔

دہلی اقلیتی کمیشن حکومت سے سی اے اے کے خلاف سفارش کرسکتا ہے
دہلی اقلیتی کمیشن حکومت سے سی اے اے کے خلاف سفارش کرسکتا ہے

ملک بھر میں متنازع شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔ مرکزی حکومت کے خلاف اس جنگ میں کانگریس پیش پیش رہی ہے اور جہاں بھی کانگریس پارٹی کی حکومت ہے، ان ریاستوں میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف قرار داد منظور کی جا چکی ہے۔ تاہم اس کے علاوہ حزب مخالف سیاسی جماعتوں نے بھی اپنی اسمبلیوں میں قرار داد منظور کرا لی ہے۔

اب دہلی کے عوام عام آدمی پارٹی کی جانب دیکھ رہی ہے لیکن اب تک دہلی حکومت نے اس جانب اپنا موقف واضح نہیں کیا ہے۔

دہلی اقلیتی کمیشن حکومت سے سی اے اے کے خلاف سفارش کرسکتا ہے

اس تعلق سے ای ٹی وی بھارت نے دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر ظفر الاسلام خان سے سوال کیا کہ کیا کمیشن، دہلی حکومت کو شہریت ترمیمی قانون کے خلاف قرار داد منظور کرانے کے لیے خط لکھ کر سفارش کرے گا؟

اس کے جواب میں ڈاکٹر ظفرالاسلام خان نے کہا کہ 'وہ بھی اس بارے میں کافی وقت سے سوچ رہے ہیں اور جلد ہی ان کی ملاقات وزیر اعلی اروند کیجریوال سے ہونی ہے۔ اس دوران کمیشن کی کوشش رہے گی کہ ان سے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف قرار داد منظور کرانے پر بات کریں یا انہیں خط لکھ کر قرار داد منظور کرانے کا مطالبہ کیا جائے۔'

Last Updated : Mar 2, 2020, 10:22 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details