دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) نے جمعرات کے روز ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے سماجی فاصلے کے نئے قواعد پرعمل کرتے ہوئے دہلی میٹرو نے میٹرو سروس 12 ستمبر سے مکمل طور پر بحال کردی ہے۔ اس بدلے ہوئے منظرنامے میں بہتر صلاحیت کے ساتھ خدمات فراہم کرنے کے لیے ڈی ایم آر سی نے مصروف ترین اوقات میں چلنے والی ٹرینوں کے چکرصبح 8 بجے سے شام 8 بجے تک بڑھا دیے ہیں اور اس دوران مسافروں کی تعداد زیادہ نظر آرہی ہے۔
دہلی میٹرو: مصروف ترین اوقات میں سفر سے گریز کا مشورہ
دہلی میٹرو نے صبح اور شام کے مصروف ترین اوقات میں مسافروں کے بڑھتے ہوئے رش اور سماجی فاصلے کے ضابطوں کے سبب مسافروں کو درپیش مشکلات اور تاخیر کے پیش نظر لوگوں سے اس وقت سفر نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ میٹرو نے کہا ہے کہ اگر بہت ضروری ہو تو سفر کریں، بصورت دیگر اس میں تھوڑا ردوبدل کرکے بھی سفر کیا جاسکتا ہے۔
دہلی میٹرو نے مصروف ترین اوقات میں سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دیا
دن میں 11 بجے سے شام 4 بجے کے درمیان میٹرو میں کم بھیڑ رہتی ہے اور اس کے پیش نظر مسافروں کو جہاں تک ممکن ہو، مصروف ترین اوقات کے دوران سفر کرنے سے گریز کرنے اور اپنے دفتر / گھر / دیگر کاموں کے لئے آنے جانے کے اوقات کو تبدیل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔