سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ دہلی حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات مکمل طور پر ناکامی کا ثبوت دے رہے ہیں۔ ہم اس معاملے پر الگ سے غور کریں گے۔ عدالت نے تنخواہ کی بقایہ جات کو التوا میں رکھے جانے پر مرکزی اور دہلی حکومت کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ یہ تہواروں کا موسم ہے، ملازمین کو اپنے اہل خانہ کو دیکھنا ہے۔
عدالت نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کو اپنے کنبہ کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے میں بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پیسوں کی قلت ہر جگہ ہے ، لیکن اس کی وجہ سے، ان لوگوں کو اپنی بنیادی ضروریات سے محروم نہیں رکھا جا سکتا ہے۔
عدالت نے پوچھا کہ اس کے حکم کے باوجود اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے بلائی گئی میٹنگ میں مرکز کی جانب سے کیوں کوئی شامل نہیں ہوا۔
عدالت نے تینوں میونسپل کارپوریشنوں اور دہلی حکومت کو ہدایت کی کہ وہ تنخواہ کے لئے فنڈز کے ریلیز کے بارے میں تازہ اسٹیٹس رپورٹ داخل کریں۔ عدالت نے 16 دسمبر تک اسٹیٹس رپورٹ داخل کرنے کی ہدایت دی۔