اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایک برس میں دہلی نے تین سابق وزرائے اعلیٰ کو کھو دیا - INDIAN POLITICS

بھارتیہ جنتا پارٹی کی سینیئر رہنما سشما سوراج کا دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال ہو گیا۔ وہ دہلی کی وزیراعلیٰ بھی رہ چکی ہیں۔

فائل فوٹو

By

Published : Aug 7, 2019, 1:45 PM IST

بی جے پی کی قدآور رہنما اور سابق وزیر خارجہ سشما سوراج کا 67 برس کی عمر میں گذشتہ شب انتقال ہو گیا۔ بھارتی سیاست میں اپنا الگ مقام رکھنے والی سشما سوراج مرکزی وزیر بننے سے پہلے دہلی کی وزیراعلیٰ بھی رہ چکی ہیں۔


سشما سوراج کے انتقال سے چند روز پہلے ہی 10 جولائی کو دہلی کی سابق وزیراعلیٰ اور کانگریس کی سینیئر رہنما شیلا دیکشت کا انتقال ہوا تھا۔ وہ چند روز سے بیمار تھیں اور دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہی ان کا بھی انتقال ہوا تھا۔ وہ سنہ 1998 سے 2013 تک یعنی 15 برس تک دہلی کی وزیراعلیٰ رہیں۔


شیلا دیکشت کے انتقال سے پہلے 27 اکتوبر 2018 کو دہلی کے سابق اور بی جے پی کے سینیئر رہنما مدن لال کھرانہ کا بھی انتقال ہو گیا۔ انہوں نے سنہ 1993 سے 1996 تک وزیراعلیٰ کے طور پر اپنی خدمات انجام دی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details