اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی: وقف بورڈ مساجد کے ائمہ و مؤذنین اجرت نہ ملنے سے پریشان

دہلی وقف کے تحت چلنے والی مساجد کے ائمہ و مؤذنین گذشہ کئی ماہ سے تنخواہ نہ ملنے سے پریشان ہیں۔ اس کے علاوہ بیوہ خواتن کو ملنے والی پینشن کی بھی ادائیگی نہیں ہوئی ہے۔

امام ومؤذنین اجرت نہ ملنے سے پریشان
امام ومؤذنین اجرت نہ ملنے سے پریشان

By

Published : Sep 15, 2021, 8:30 AM IST

دارالحکومت دہلی کے حضرت نظام الدین علاقہ میں دہلی وقف بورٹ کے تحت چلنے والی مساجد کے ائمہ اور مؤذنین نے مقامی افراد کے ساتھ مل کر احتجاج کیا۔ ائمہ و مؤذنین کو گذشتہ نو ماہ سے تنخواہ نہیں ملی ہے۔ اس کی وجہ سے وہ مالی بحران کے شکار ہیں۔

ائمہ و مؤذنین تنخواہ نہ ملنے سے پریشان

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے مظاہرین نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کے دور اقتدار میں سب سے زیادہ نقصان اگر کسی ادارے اور اس سے جڑے ملازمین کو ہوا ہے تو وہ دہلی وقف بورڈ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملت کے اس عظیم ادارہ کا بے جا استعمال عام آدمی پارٹی کے رہنما اور وقف بورڈ چیئرمین امانت اللہ خان نے کیا ہے ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی۔

دہلی وقف بورڈ کی جانب سے پہلے 12 سو بیوہ خواتین کو بطور وظیفہ رقم دی جاتی تھی۔ لیکن اب یہ تعداد 300 ہے۔ اس کے باوجود انہیں ان کے حقوق سے محروم کیا جا رہا ہے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ مسلمانوں نے آنکھ بند کرکے عام آدمی پارٹی پر بھروسہ کیا تھا۔ مگر گذرتے وقت کے ساتھ عام آدمی پارٹی نے مسلمانوں کے ساتھ نامناسب سلوک کیا جس کے سبب مسلمانوں کا مذکورہ پارٹی سے اعتبار اٹھ چکا ہے۔

مزید پڑھیں:

دہلی: وقف مساجد کے ائمہ و موذنین 6 ماہ سے تنخواہوں کے منتظر


این سی پی کے رہنما شیخ جیلانی نے کہا کہ کیجریوال حکومت میں شامل مسلم نمائندے بھی خاموش ہیں۔ اگر حکومت یہ سمجھتی ہے کہ مسلمان 200 یونٹ مفت بجلی ملنے پر خوش ہیں تو حکومت کی یہ غلط فہمی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details