نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ نے پیر کو ڈیجیٹل نیوز پورٹلس کے لئے نئے انفارمیشن ٹکنالوجی (آئی ٹی) قواعد پر عمل درآمد پر روک لگانے سے انکار کردیا اور کہاکہ عدالت عرضی گزاروں کو اس طرح کے کوئی عبوری راحت سے اتفاق نہیں کرتی ہے۔
دہلی ہائی کورٹ نے نئے آئی ٹی قواعد پر عمل درآمد روکنے سے انکار کیا
جج سی ہری شنکر اور جج سبرمنیم پرساد کی تعطیلاتی بنچ نے فاونڈیشن فار انڈیپنڈنٹ جرنلزم، دوائر، کوئنٹ ڈیجیٹل میڈیا لمیٹڈ اور پراودا میڈیا فاونڈیشن کی طرف سے دائر عرضی پر آج سماعت کی۔
جج سی ہری شنکر اور جج سبرمنیم پرساد کی تعطیلاتی بنچ نے فاونڈیشن فار انڈیپنڈنٹ جرنلزم، دوائر، کوئنٹ ڈیجیٹل میڈیا لمیٹڈ اور پراودا میڈیا فاونڈیشن کی طرف سے دائر عرضی پر سماعت کی، جس میں مرکز کے 28مئی کے نوٹس پر روک لگانے کی مانگ کی گئی تھی جس میں ڈیجیٹل نیوز پورٹلس سے کہا گیا ہے کہ وہ انٹرمیڈیٹ کے لئے رہنما خطوط اور ڈیجیٹل میڈیا کوڈ آف کنڈٹ رولز 2021 پر عمل کریں۔
عدالت اس پر ایک تفصیلی آرڈر منظور کرسکتا ہے یا روسٹر بینچ کے سامنے اسے پھر سے درج فہرست کرسکتی ہے، عدالت عظمی نے سات جولائی کو روسٹر بینچ کے سامنے ملتوی کرنے کے لئے اسے درج فہرست کیا ہے۔ ترمیم شدہ آئی ٹی قواعد کے مطابق سوشل میڈیا اور اسٹریمنگ کمپنیوں کو متنازعہ مواد کو اپنی سائٹ سے ہٹانا ہوگا اور شکایت ازالہ حکام کی بھی تقرری کرنی ہوگی اور جانچ میں مدد کرنی ہوگی۔