اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی ہائی کورٹ نے ایمس نرسنگ عملے کی ہڑتال پر پابندی لگائی

دہلی کے ایمس ہسپتال کی تقریبا 5 ہزار نرسوں کی ہڑتال پر ہائی کورٹ نے پابندی عائد کردی ہے۔ ساتھ ہی انہیں ڈیوٹی پر لوٹنے کی ہدایت بھی دی ہے۔

Delhi High Court bans AIIMS nursing staff strike
دہلی ہائی کورٹ نے ایمس نرسنگ عملے کی ہڑتال پر پابندی لگائی

By

Published : Dec 15, 2020, 8:07 PM IST

دہلی ہائی کورٹ نے ایک درخواست کی سماعت کے دوران ایمس نرسنگ اسٹاف کی ہڑتال پر روک لگا دی ہے۔ منگل کو درخواست کی سماعت کے دوران نرسنگ عملہ کو ڈیوٹی پر واپس آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

قومی دارالحکومت میں قائم ایمز ہسپتال اور صفدر جنگ ہسپتال کے ڈاکٹرز 'میکسو پیتھی' کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن 'آئی ایم اے' کے مطالبہ پر دہلی کے ایمس میں ہڑتال جاری تھی۔ ہڑتال پر رہنے والے ڈاکٹروں کا الزام تھا کہ حکومت کے اس اقدام سے انتشار پھیلے گا۔ اس کے ساتھ ہی 'آئی ایم اے' نے بھی اپنی تحریک کو تیز کرنے کی بات کہی تھی۔

واضح ہو کہ آئی ایم اے نے انڈین میڈیسن کی سینٹرل کونسل (سی سی آئی ایم) کے اس فیصلے کے خلاف ملک گیر احتجاج کا مطالبہ کیا تھا جو تین سالہ پوسٹ گریجویٹ کورس مکمل کرنے کے بعد آیورویدک ڈاکٹروں کو کچھ سرجری کرنے کی اجازت دے۔

مزید پڑھیں:ایمس کے نرسنگ عملے کی ہڑتال

ایمس ہسپتال کی تقریبا 5 ہزار نرسوں نے اچانک ہڑتال شروع کردی تھی جس کی وجہ سے ایمس ہسپتال میں متعدد خدمات درہم برہم ہوگئیں۔ ایمس انتظامیہ اور محکمہ صحت کی جانب سے ان کے مطالبات کو قبول نہ کرنے کے بعد نرسز کی یونین نے ایک بڑا قدم اٹھایا اور تمام خدمات بند کردی اور ہڑتال پر چلے گئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details